Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان کی کابینہ تعریف کی نہیں، چارج شیٹ کی مستحق ہے، احسن اقبال

Now Reading:

عمران خان کی کابینہ تعریف کی نہیں، چارج شیٹ کی مستحق ہے، احسن اقبال
احسن اقبال

احسن اقبال تین روزہ دورہ پر چین روانہ

احسن اقبال کا کہنا ہےکہ عمران خان کی کابینہ اب تعریف کی نہیں، چارج شیٹ کی مستحق ہے۔

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان کرپشن کا ورلڈکپ جیت چکے، عمران خان دوسروں کوکیسےچور، ڈاکوکہہ سکتےہیں؟

انہوں نے کہاکہ عمران خان اپنے  چارج شیٹ کے مستحق وزرا کوکارکردگی پراسناد دے رہے ہیں، عمران خان نے پاکستان کو دنیا کا کرپٹ ترین ملک بنادیا، پاکستان کوکرپٹ ترین بنانےوالاہمیں چور، ڈاکوکہہ رہاہے۔

مسلم لیگی رہنما نے کہاکہ عمران خان وزارت عظمیٰ کےلائق نہیں،سرکس میں ہوناچاہیے،ترقی کا عمل اجڑچکا، وزیراعظم اپوزیشن کی نقلیں اتاررہےہیں،آج پاکستان کاپرائم منسٹردنیامیں”پرائم بیگر” بن گیا۔

احسن اقبال نے کہاکہ حکومت نےملکی معیشت کوتباہ کردیا، حکومت جھوٹےاحتساب کوسچاثابت کرنےکی کوشش کررہی ہے،حکومت کےالزامات کےباعث سی پیک کامنصوبہ تباہ ہوا، ہما رے خلاف مقدمات الف لیلیٰ کی کہانی ہیں۔

Advertisement

ان کا کہنا ہےکہ عمران خان نیب آرڈیننس کےذریعے من پسند ججزکولاناچاہتےہیں،عمران خان من پسند ججزسےمخالفین کوسزائیں دلواناچاہتےہیں، عمران خان کےمشیرشہزاداکبرکھوج لگا تے لگا تے چلےگئے،3200 ارب کےفنڈزجاری کیے، 32 پیسےکی بدعنوانی ثابت کرکےدکھائیں۔

احسن اقبال نے کہاکہ نارووال منصوبےسےنوجوان عالمی سطح پرملک کانام روشن کر سکتے تھے، نارووال اسپورٹس منصوبےکوانتقام کانشانہ بناکرتباہ کردیا، میرے خلاف کیس میں بد عنوانی ، کک بیکس کاالزام نہیں، نارووال اسپورٹس منصوبےکیلئےفنڈنگ کرنےکاالزام ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نارووال اسپورٹس سٹی بنانامیراجرم بن گیا، ایم پی اے قمرالاسلام کوعدالت نے باعزت  بری کردیا، نیب ،ایف آئی اےکےشواہد کواین سی اے نے ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز کے نو منتخت عہدیداروں کو وزیر اعظم کی مبارکباد
اسپیکر قومی اسمبلی کا پریس گیلری سے موبائل فوٹیج بنانے کا نوٹس
تمباکو کی کھپت کم کرنے کے لئے قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہے، ڈبلیو ایچ او تحقیق
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، اسٹیٹ بینک کی رپورٹ جاری
کسانوں کا جوش بتا رہا ہے کہ تحریک شروع ہو چکی ہے، امیر جماعت اسلامی
پنجاب میں 2 ہزار ایکڑ پر گارمنٹ سٹی کے قیام کا منصوبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر