Advertisement
Advertisement
Advertisement

بیٹنگ کے بعد بالنگ میں بھی آصف چھا گئے

Now Reading:

بیٹنگ کے بعد بالنگ میں بھی آصف چھا گئے

پاور ہٹنگ میں نام کمانے والے آصف علی نے بالنگ میں بھی اپنا جادو دکھا دیا، کراچی کنگز کے خلاف سنسنی خیز مقابلے میں دو وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کے 21 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو اعصاب شکن اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رن سے شکست دے دی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 191 رنز بنائے تھے ، آصف علی نے 11 گیندوں پر 28 رنز کی جارحانہ اننگ کھیلی جس میں 3 چھکے بھی شامل تھے۔

 ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز پی ایس ایل 7 میں اپنی پہلی فتح سے صرف ایک رن پیچھے رہ گیا۔ کراچی کنگز نے 8 وکٹ پر 190 رنز بنائے، آخری بال پر ایک رن درکار تھا مگر کرس جورڈن رن آؤٹ ہو گئے۔

https://twitter.com/thePSLt20/status/1493279294063263751?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1493279294063263751%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.arynews.tv%2Fpsl7-asif-ali-bowling%2F

Advertisement

میچ کی خاص بات پاور ہٹر آصف علی تھے جو میچوں میں بالرز کے چھکے چھڑانے میں مشہور ہیں ، اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے آصف علی نے بالنگ بھی کرائی۔

آصف علی نے اپنی نپی تلی بالنگ سے کراچی کنگز کے بیٹرز کو حیران و پریشان کئے رکھا۔

Advertisement

انہوں نے اپنے کپتان کی لاج رکھتے ہوئے نپی تلی بالنگ سے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا، حالانکہ انہیں پارٹ ٹائم بالر کے طور پر گیند تھمائی گئی تھی۔

آصف علی نے کراچی کنگز کے پاور ہٹر شرجیل خان کی قیمتی وکٹ حاصل کی اور پھر اس کے بعد آل راؤنڈر محمد نبی کو بھی اپنا شکار بنایا۔

آصف علی نے 3 اوورز میں 27 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے پر آسٹریلین کھلاڑی بھارتی ٹیم کا مذاق اڑانے لگے، ویڈیو وائرل
نعمان علی نے تین بار 10 وکٹیں لینے کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا، لیجنڈ عبدالقادر کا 37 سال پرانا ریکارڈ بھی پاش پاش
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
ہم نے خود کو اس مشکل میں ڈالا، اب ہدف کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے، اظہر محمود
سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاک بھارت جونیئر ٹیموں کا روایتی مصافحہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر