Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

مری میں ایک بار پھر برفباری متوقع

Now Reading:

مری میں ایک بار پھر برفباری متوقع

مری میں ایک بار پھر آج (بدھ) کی رات سے جمعرات تک برفباری متوقع ہے۔

چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی وسیم ریاض نے اپنے بیان میں کہا کہ متوقع برفباری کے پیش نظر ٹریفک انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹریفک کی بلا رکاوٹ روانی کےلئے اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ کے احکامات کے پیش نظر مری میں سیاحوں کی 8000 گاڑیوں کی اجازت ہے۔

وسیم ریاض نے بتایا کہ مری میں سیاحوں کی ابتک 1485 گاڑیاں موجود ہیں۔

سی ٹی او کے مطابق مری کے داخلی راستوں پر سیاحوں کو آگاہی و احتیاطی پمفلٹ تقسیم کیے جارہے ہیں اور ریڈیو اسٹیشن 88.6 کے ذریعے بھی مری کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جارہی ہے۔

Advertisement

سی ٹی او کا کہنا ہے کہ مری جانے والے سیاح موسم کی شدت اور رش کی صورتحال کو مد نظر رکھ کر مری کا سفر کریں اور کسی قسم کی رہنمائی اور مدد کی صورت میں ہیلپ لائن 0519269200 یا 03097770598پر رابطہ کریں۔

مغربی ہواؤں نے پاکستان کا رخ کر لیا

محکمہ مو سمیات کے مطابق آج شام تک مغربی ہوائیں پاکستان پہنچ جائیں گی، ملک کے مختلف حصوں میں بدھ کی رات اور جمعرات کو گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

تیز ہواؤں کا بلوچستان کے سمندری علاقوں میں زیادہ اثر ہوگا، بلوچستان کےساحلی علاقوں میں ہوا کی رفتار 30 سے 35  ناٹیکل میل ہو سکتی ہے۔

محکمہ مو سمیات کے مطابق سندھ اور بلوچستان میں درجہ حرارت 3 سے 5 ڈگری رہے گا۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز نے کہا کہ ماہی گیر کھلے سمندر میں جاتے ہوئے احتیاط کریں۔

Advertisement

کراچی میں آج شام سے سرد ہوائیں چلیں گی

کراچی میں آج شام سے سرد ہوائیں چلیں گی جس کے باعث دو دن سردی بڑھ جائے گی۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کاکہنا ہے کراچی میں 3 اور 4 فروری کو درجہ حرارت 12 سے 13 سینٹی گریڈ رہے گا۔

ملک کے مختلف حصوں میں بارشیں ہی بارشیں

Advertisement

کل سےاسلام آباد، اٹک، چکوال، گلگت بلتستان، سوات ، مالا کنڈ ، پشاور، چار سدہ، کوہاٹ، میانوالی، سرگودھا، جھنگ خوشاب اور ساہیوال میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

کشمیر، جہلم، منڈی بہاؤ الدین، حافظہ آباد، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، لاہور اور قصور میں بھی گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ مو سمیات کے مطابق بدھ کی شام مری، نیلم ، حویلی، استور اور ہزارہ میں برفباری متوقع ہے۔

بدھ اور جمعرات کو مکران کی ساحلی پٹی اور صوبہ سندھ میں آندھی، تیز ہوائوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 بلاول بھٹوکی استعمال کی گئی زبان کی مذمت کرتےہیں، بیرسٹرگوہر
شہید ایس ایس جی کمانڈو میجر بابر خان آبائی علاقے میں سپردخاک
اسلام آباد ہائیکورٹ سے بانی پی ٹی آئی کی 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں ضمانت منظور
‘کوئی پگڑی اچھالے گا تو ہم انکی پگڑیوں کی فٹبال بنائینگے‘
اپوزیشن رونا دھونا چھوڑے اور عوامی مسائل پر بات کرے، بلاول بھٹو
مریم نواز نے ایجوکیشن ریفارمز کے 5 سالہ پلان کا شیڈول طلب کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر