
افریقن کپ آف نیشن کے سیمی فائنل میں سینیگال نے برکینا فاسو کی امیدوں پر پانی پھیر دیا، سیمی فائنل میں سینیگال نے 1-3 سے کامیابی حاصل کی۔
کیمرون میں جاری افریقن کپ آف نیشن فٹ بال ٹورنامنٹ میں سینیگال نے مسلسل دوسری مرتبہ فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔
عبدو ڈیالو، ادریسا گانا اور مشہور فٹ بالر ساڈیو مین نے سینیگال کی جانب سے گول اسکور کئے۔
ایک موقع پر برکینا فاسو کا جارحانہ کھیل سینیگال کی ٹیم پر حاوی رہا، پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر تھا، برکینا فاسو کی جانب سے واحد گول کبورے نے کیا۔
ساڈیو مین نے اپنے ملک سینیگال کی جانب سے 29 گول اسکور کئے ہیں.
واضح رہے کہ سینیگال کی فٹ بال ٹیم افریقہ کی ٹاپ ٹیموں میں سے ایک ہے، جس نے دوسری مرتبہ فائنل تک رسائی حاصل کی ہے۔
افریقن کپ آف نیشن کا دوسرا سیمی فائنل آج کھیلا جائے گا، جس میں میزبان ملک کیمرون اور مصر کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔
کیمرون اور مصر کی ٹیموں کے مابین سیمی فائنل انتہائی دلچسپ ہونے کی امید ہے کیونکہ دونوں ٹیمیں ریجن کی بہترین ٹیموں میں شمار ہوتی ہیں اور افریقن کپ آف نیشن کے 12 ٹائٹل انہی دونوں ٹیموں کے پاس ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News