کیمرون میں جاری افریقن کپ آف نیشن میں سیمی فائنل لائن اپ مرحلے کے لئے آخری کوارٹر فائنل میں استوائی گنی کو 1-3 سے شکست دے دی۔
سینیگال کی کامیابی کے ساتھ افریقن کپ کی سیمی فائنلسٹ کی لائن مکمل ہو گئی ہے، سیمی فائنل میں سینیگال، مصر، برکینا فاس اور میزبان ملک کیمرون کی فٹ بال ٹیمیں پہنچی ہیں۔
فریقن کپ آف نیشن کے کوارٹر فائنل میں استوائی گنی کو1 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے کر سینیگال سیمی فائنل میں جگہ بنانے والی آخری ٹیم بن گئی۔
کیمران کے دارالحکومت یاؤنڈے کے احمداؤ احدجو اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آخری کوارٹر فائنل میچ میں سینیگال نے 28 ویں منٹ میں استوائی گنی کے خلاف 1-0 کی برتری حاصل کی اور پہلا ہاف اسی اسکور کے ساتھ مکمل ہوا۔
استوائی گنی نے 57 ویں منٹ میں گول کرکے اسکور 1-1 کردیا۔
جس کے بعد سینیگال نے مزید 2 گول کرتے ہوئے دوبارہ سے برتری قائم کر لی اور اس طرح یہ میچ تین۔ ایک کے اسکور سے نکتہ پذیر ہوا۔
سینیگال 2 فروری کو سیمی فائنل میں برکینا فاسو سے نبرد آزما ہو گا۔ جبکہ دوسرا سیمی فائنل میزبان ٹیم کیمرون اور مصر کے درمیان کھیلا جائیگا ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News