Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وفاقی حکومت مہنگائی کنٹر ول نہیں کرسکتی تو مستعفی ہو جائے، قرارداد اسمبلی میں جمع

Now Reading:

وفاقی حکومت مہنگائی کنٹر ول نہیں کرسکتی تو مستعفی ہو جائے، قرارداد اسمبلی میں جمع
نومنتخب گورنر پنجاب نے 8 رکنی کابینہ سے حلف لے لیا https://pakistan.bolnews.com/urdu/latest/2022/05/346829/

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اور ظالمانہ اضافے کے خلاف مذمتی اور حکمرانوں کے مستعفی ہونے کی قرارداد اسمبلی میں جمع کرادی گئی۔

قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی عنیزہ فاطمہ کی جانب سے جمع کرائی گئی۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ عوام پر مہنگائی، بجلی، گیس، پٹرول کی قیتوں میں اضافے کی مسلسل بجلیاں گرائی جارہی ہیں۔

پنجاب اسمبلی میں جمع کروائی گئی اس قرار داد میں مطالبہ کیاگیا کہ وفاقی حکومت مہنگائی کنٹر ول نہیں کرسکتی تو مستعفی ہو جائے۔

متن کے مطابق پیٹرول میں 12 اور ڈیزل میں 9 روپے سے زائد فی لٹر قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ کرکے عوام پر مہنگائی اور فاقہ کشی کے کوڑے برسانے کا سلسلہ جاری ہے۔

Advertisement

قرار داد میں یہ بھی کہا گیا حکمرانوں نے ساڑے تین سال سے عوام کو صرف مہنگائی اور بے روزگاری کے سواکچھ نہیں دیا، پالیسی ریٹ سے لے کر کھانے پینے کی اشیاء تک ہر چیز کی قیمت میں اضافہ کرپشن اور نااہلی کا نہ ختم ہونے والاسلسلہ مسلسل جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے پیٹرول کی بلند ترین قیمت کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا، سراج الحق

قرار داد کے مطابق حکومت کا ہر فیصلہ قوم کے لئے ایک نیا برا دن لے کر طلوع ہورہا ہے، بجلی، گیس، پٹرول اور ٹیکس ریٹ کی موجودہ شرح پر کاروبار چل سکتا ہے نہ ہی غریب کا گھر۔

متن کے مطابق پنجاب کا یہ ایوان پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اس اضافے کی شدید مذمت کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا

حکومت نے ایک بار پھر عوام پر پیٹرول بم گرادیا

Advertisement

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے سے زائد اضافے کا اعلان کردیا۔

حکومت نے ایک بار پھر عوام پر پیٹرول بم گرادیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے اور 3 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 159 روپے اور86 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے اور 53 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، نئی قیمت 154 روپے 15 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 43 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، نئی قیمت 123 روپے 97 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

مٹی کا تیل 10 روپے اور 8 پیسے مہنگا کردیا گیا ہے اور اس کی نئی قیمت 126 روپے اور56 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

Advertisement

وزارت خزانہ کے مطابق قیتموں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کی پانچویں لہر مزید 49 جانیں لے گئی

 

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یاسمین راشد کا جیل سے چیف جسٹس پاکستان کے نام خط
ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے آئین توڑا ان پر بھی آرٹیکل 6 لگنا چاہیے، خواجہ آصف
صدر مملکت کا بوسنیا ہرزیگووینا کے ساتھ تجارتی اور کاروباری تعلقات فروغ دینے پر زور
شیخ وقاص اکرم پبلک اکاونٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے لاعلم نکلے
مذاکرات ہی موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد راستہ ہے، چوہدری پرویز الہیٰ
فیصل آباد میں ہر صورت جلسہ کریں گے، حامدرضا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر