Advertisement
Advertisement
Advertisement

رانجی ٹرافی: فرسٹ کلاس ڈیبیو پر ٹرپل سنچری کا ریکارڈ مسلمان کھلاڑی کے نام

Now Reading:

رانجی ٹرافی: فرسٹ کلاس ڈیبیو پر ٹرپل سنچری کا ریکارڈ مسلمان کھلاڑی کے نام

بھارتی فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ رانجی ٹرافی میں اپنے کیئریر کا پہلا میچ کھیلنے والے مسلمان کھلاڑی ثاقب الغنی نے ٹرپل سنچری بنا کر نئی تاریخ رقم کر دی۔

بھارتی ریاست بہار سے تعلق رکھنے والے ثاقب الغنی فرسٹ کلاس کرکٹ کی تاریخ کے پہلے بلے باز ہیں جنہوں نے یہ تاریخی کارنامہ سرانجام دیا۔

 ثاقب الغنی نے میزورم کے خلاف کولکتہ میں جاری رانجی ٹرافی میچ کے دوسرے دن اپنی ٹرپل سنچری مکمل کی۔ اس اننگ کے دوران انہوں نے بابل کمار کے ساتھ مل کر چوتھے وکٹ کے لئے 538 رنز کی پارٹنر شپ بھی بنائی۔

ثاقب الغنی کی فرسٹ کلاس کرکٹ میں دھماکے دار انٹری پر بی سی سی آئی بھی متاثر ہوئے بنا نہ رہ سکی۔

ثاقب  الغنی نے پہلے ہی فرسٹ کلاس میچ میں ٹرپل سنچری لگا دی ہے۔ وہ ایسا کرنے والے دنیا کے پہلے بلے باز بنے ہیں۔

Advertisement

اس عالمی ریکارڈ کے علاوہ ثاقب الغنی نے رانجی ٹرافی میں ڈیبیو پر سب سے بڑا انفرادی اسکور بنانے والے بیٹسمین کا ریکارڈ بھی بنا ڈالا۔

 ثاقب الغنی نے میزورم کے خلاف کولکتہ میں کھیلے جا رہے رانجی ٹرافی کے مقابلے میں اپنی ٹرپل سنچری 387 گیندوں پر 50 چوکے لگاتے ہوئے پوری کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ثاقب الغنی کا تعلق ایک متوسط مسلمان گھرانے سے ہے، ان کے بڑے بھائی فیصل غنی کا کہنا ہے کہ ثاقب الغنی کو کرکٹ کا جنون تھا، لیکن ایک ہم اس کے لئے ایک اچھا بیٹ تک نہیں خرید سکتے تھے۔

ثاقب الغنی کے بڑے بھائی فیصل غنی کا کہنا ہے کہ ایک اچھے بیٹ کی قیمت 30 سے 35 ہزار روپئے تھی۔ ایک متوسط طبقے کے لئے اسے خرید پانا ایک خواب جیسا تھا.

Advertisement

فیصل غنی نے بتایا کے ہمارے والدین نے پیسے کی کمی کبھی بھائی کے کرکٹ میں رکاوٹ نہیں بننے دیا۔ جب بھی اقتصادی پریشانی آتی تو ماں اپنے زیورات تک گروی رکھ دیتی تھیں۔

ثاقب الغنی جب رانجی ٹرافی کھیلنے جا رہے تھے، تب ماں نے انہیں تین بیٹ دیئے اور بولیں کہ جاو بیٹا ٹرپل سنچری لگاکر آنا اور اس نے آج وہ کردکھایا۔

ثاقب الغنی سے پہلے بھارت کی جانب سے فرسٹ کلاس ڈیبیو پر سب سے بڑی اننگ کھیلنے کا ریکارڈ مدھیہ پردیش کے بلے باز اجے روہیرا کے نام تھا۔

اجے روہیرا  نے 19-2018 کے رانجی ٹرافی کے سیزن میں حیدرآباد کے خلاف مقابلے میں 267 رنز کی اننگ کھیلی تھی۔ جبکہ بہار کے ثاقب الغنی نے ٹرپل سنچری جڑ کے روہیرا کے ریکارڈ کو بریک کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے پر آسٹریلین کھلاڑی بھارتی ٹیم کا مذاق اڑانے لگے، ویڈیو وائرل
نعمان علی نے تین بار 10 وکٹیں لینے کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا، لیجنڈ عبدالقادر کا 37 سال پرانا ریکارڈ بھی پاش پاش
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
ہم نے خود کو اس مشکل میں ڈالا، اب ہدف کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے، اظہر محمود
سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاک بھارت جونیئر ٹیموں کا روایتی مصافحہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر