Advertisement
Advertisement
Advertisement

وسیم اکرم کا مداحوں سے دلچسپ سوال وائرل، کیا آپ جواب دے پائیں گے؟

Now Reading:

وسیم اکرم کا مداحوں سے دلچسپ سوال وائرل، کیا آپ جواب دے پائیں گے؟

دنیائے کرکٹ کے بہترین بلے بازوں کو خوابوں میں ڈرانے والے وسیم اکرم نے ٹوٹی ہوئی اسٹمپ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے پوچھا ہے کہ کیا وہ بتا سکتے ہیں یہ کس نے توڑیں اور کس میچ میں توڑی گئیں؟

اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر سوئنگ کے سلطان نے دو تصاویر شیئر کیں، ٹویٹ ہوئی اسٹپمس کی تصاویر کے ساتھ انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ مجھے یہ ٹوٹی ہوئی کچھ اسٹمپس ملی ہیں   کیا آپ لوگ میری مدد کرسکتے ہیں یہ معلوم کرنے میں کہ یہ میچ کہاں کھیلے گئے اور کس کے خلاف کھیلے گئے؟

Advertisement

تاہم، انہوں نے ان  ٹوٹی ہوئی اسٹمپس کی تفصیلات خود ہی بتا دیں۔

وسیم اکرم نے بتایا کہ یہ تصاویر سنہ 2002 میں کینیا میں ہونے والے پی ایس او کپ کی ہیں، دوسری ٹوٹی ہوئی اسٹمپ جس پر بلیک ٹیم لگایا گیا ہے وہ بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کی ہے۔

کوکا کولا کے لیبل والی اسٹیمپ جس پر “اے جے” لکھا ہوا ہے وہ 1999 میں متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں بھارت کے خلاف فائنل کی ہے۔

پییسی کے لیبل والی اسٹیمپ 2003 کے ورلڈ کپ کی ہے  جبکہ آخری اسٹمپ ایل جی فیسٹیول گیم کی ہے۔

وسیم اکرم کرکٹ کی دنیا کے واحد فاسٹ باؤلر ہیں جنہیں سلطان آف سوئنگ کا خطاب دیا گیا ہے۔

وسیم اکرم  لیٹ سوئنگ، ریورس سوئنگ اور عام سوئنگ  پر مکمل مہارت رکھنے والے واحد باؤلر تھے جو تیز گیند کے ساتھ سلو گیند میں بھی سوئنگ کرسکتے تھے۔

وسیم اکرم نے 1985 سے 2003 پر مشتمل اپنے انٹرنیشنل کرکٹ کیرئیر میں 460 انٹرنیشنل میچز کھیلے جس میں انہوں نے 915 وکٹیں اور 6615 رنز اسکور کیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آسٹریلوی کرکٹرز کا بھارتی کھلاڑیوں پر طنز، ویڈیو نے ہنگامہ کھڑا کردیا
ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کا امتزاج؛ کرکٹ میں نیا فارمیٹ ’’ٹیسٹ ٹوئنٹی‘‘ متعارف
راشد خان ون ڈے بولنگ رینکنگ میں نمبر ون، پاکستانی بولرز ٹاپ 10 سے باہر
لیونل میسی کے لئے بری خبر، اربوں روپے کا جھٹکا لگ گیا
سعودی عرب نے مسلسل تیسری بار فیفا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا
پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے پر آسٹریلین کھلاڑی بھارتی ٹیم کا مذاق اڑانے لگے، ویڈیو وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر