Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

(ن) اور(ق) لیگ کے سینئر رہنماؤں میں خفیہ ملاقاتوں کا انکشاف، اہم پیشرفت متوقع

Now Reading:

(ن) اور(ق) لیگ کے سینئر رہنماؤں میں خفیہ ملاقاتوں کا انکشاف، اہم پیشرفت متوقع

پاکستان مسلم لیگ (ن) اور(ق) کے سینئر رہنماؤں میں رابطے اور خفیہ ملاقاتوں کا انکشاف ہوا ہے۔

مسلم لیگ (ق) کے ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں کے درمیان سینئر رہنماء اتحاد کی کوششیں کررہے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ (ن) اور(ق) میں اتحاد کے لیے جلد پیش رفت اور اہم فیصلہ متوقع ہے۔

Advertisement

ذرائع نے یہ بھی کہا کہ دونوں جماعتوں کو ایک کرنے سے متعلق چوہدری شجاعت مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔

یاد رہے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر اپوزیشن اور چوہدری برادران کے درمیان کئی ملاقاتیں ہوئیں جس میں کوئی اہم پیش رفت نہ ہوسکی۔

مسلم لیگ (ق) کا اپوزیشن کے ساتھ جانے کا اشارہ

3 روز قبل پاکستان مسلم لیگ (ق) نے وزیر اعظم عمران خان کو اپوزیشن کے ساتھ جانے کا اشارہ دیا تھا۔

وزیر اعظم عمران خان سے مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آئی جس میں طارق بشیر چیمہ نے وزیر اعظم کو حکومتی ارکان کے منحرف ہونے پر پہلی بار اپوزیشن کے ساتھ جانے کا اشارہ دیا۔

Advertisement
وفاقی وزیر نے وزیر اعظم کو کہا کہ سیاسی اتحاد کے معاملات میں مسلم لیگ (ق) حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔

(ق) لیگی رہنما نے کہا کہ اگر تحریک انصاف کے 15 سے 20 ارکان اپوزیشن سے مل گئے تو پھر ہم بھی اپوزیشن کے ساتھ جانے پر مجبور ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کل جماعت اسلامی گندم کی خریداری کے معاملے پر احتجاج کرے گی، حافظ نعیم الرحمان
پاکستانی حجاج کیلئے حج ایپ متعارف
پاکستان کا خلائی سفر ایک بار پھر شروع!
آئی ایم ایف نے پاکستان کو جنگ زدہ ملک بنا دیا ہے، شعیب شاہین
صدرآصف زرداری سے آزادکشمیر کے وزیراعظم انوارالحق کی ملاقات
چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر