Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملتانی مٹی سے جلد کی مختلف اقسام کی حفاظت اب آسانی سے ممکن ہے

Now Reading:

ملتانی مٹی سے جلد کی مختلف اقسام کی حفاظت اب آسانی سے ممکن ہے
ملتانی مٹی

ملتانی مٹی کا ماسک ہر قسم کی جلد کے لئے مفید ثابت ہوتا ہے۔ یہ چہرے کے کھلے ہوئے مسام کو بند کرتا ہے۔ اس ماسک کو ہر قسم کی جلد والی خواتین استعمال کر سکتی ہیں۔

ملتانی مٹی کا ماسک بنانے کی ترکیب

کچی ملتانی مٹی، ایک انڈے کی سفیدی اور ایک چائے کا چمچ شہد ملا کر اس کا پیسٹ بنالیں اور چہرے پر لگالیں ۔

ماتھے سے لے کر گردن تک لگائیں چہرے اور گردن کا کوئی حصہ خالی نہ رہے، کو شش کریں کہ آنکھیں بند ہوں۔

جب آپ یہ محسوس کریں کہ پیسٹ خشک ہوگیا ہے اور تناؤ محسوس ہونے لگے تو چہرے کو ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔

Advertisement

خشک جلد کے لئے ماسک

خشک جلد کے لیے ملتانی مٹی کو پیس کر اس میں تھوڑی سی پسی ہوئی ہلدی ملالیں ساتھ ہی چند قطرے روغن بادام کے ڈال کر پیسٹ بنالیں پیسٹ نرم ہونا ضروری ہے چہرے پر لگا کر پندرہ منٹ کے لئے چھوڑ دیں پھر چہرہ دھولیں۔

اس پیسٹ کے استعمال سے آپ کا چہرہ دن بدن نکھرتا چلا جائے گا۔

چکنی جلد کے لئے ماسک

ایک پیالی میں انڈہ توڑ کر سفیدی نکال لیں زردی الگ کردیں سفیدی میں چند قطرے لیموں کے عرق کے ملالیں پھر چمچ کی مدد سے اتنا پھینٹیں کہ پیالی میں جھاگ بن جائے اب اسے چہرے پر لگائیں۔ جب خشک ہو جائے تو ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھولیں۔

نارمل جلد کے لئے ماسک

Advertisement

ایک حصہ خشک پاؤڈر دودھ اور ایک حصہ کچی ملتانی مٹی کا لے کر اس میں زیتوں کا تیل ملالیں اس طرح نرم انداز کا پیسٹ تیار ہوجائے گا۔

اب اسے چہرے پر لگا کر پندرہ منٹ انتظار کریں پھر اُتار کر منہ دھولیں نارمل جلد کے لئے بہترین ماسک ثابت ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کے سب سے چھوٹے پہاڑ کی اونچائی جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
بھارتی شخص نے ناک کا استعمال کرتے ہوئے منفرد عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا
سوشل میڈیا پر ’آل آئیز آن رفح‘ مہم زور پکڑ گئی
انوکھے فوبیا میں مبتلا بچے کو اسکول میں تعلیم حاصل کرنے سے روک دیا گیا
40 برس بعد اپنے مجسمے سے ملنے والی خاتون کا انوکھا اقدام
ایتھوپیا سے تعلق رکھنے والی خاتون کا انوکھا دعویٰ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر