Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

صدر مملکت کا کانگو میں ہیلی کاپٹر حادثے پر اظہار افسوس

Now Reading:

صدر مملکت کا کانگو میں ہیلی کاپٹر حادثے پر اظہار افسوس
صدر مملکت

نیا چینی سال پاک چین تعلقات کے لیے یادگار ثابت ہو گا، صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے کانگو میں ہیلی کاپٹر حادثے پر اظہار افسوس کیا گیا ہے۔

صدر پاکستان نے ہیلی کاپٹر کریش میں شہید ہونے والوں کیلئے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کے بلندی درجات کی دعا کی ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے  اقوام متحدہ کے امن مشن میں خدمات انجام دینے والوں کو خراج عقیدت بھی پیش کیا گیا ہے۔

صدر مملک نے شہیدوں کے  اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے ان کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق کانگو میں اقوام متحدہ امن مشن میں تعینات پاک فوج کے آرمی ایوی ایشن کا پیوما ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس میں 6 پاکستانی افسروں،جوانوں سمیت اقوام متحدہ امن مشن کے 8 پیس کیپر نے عالمی امن کی خاطر جان کی قربانی دی۔

Advertisement

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج آرمی ایوی ایشن یونٹ 2011 سے اقوام متحدہ امن مشن میں فرائض کی انجام دہی میں مصروف ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہداء میں پائلٹ لیفٹیننٹ کرنل آصف علی اعوان، میجر سعد نعمانی شامل ہیں جبکہ میجر فیضان علی، نائب صوبیدار سمیع اللہ، فلائٹ انجینئر حوالدار محمد اسمعیل، کریو چیف محمد جمیل واقعے میں شہید ہوئے۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کریش کی وجوہات کا ابھی علم نہیں ہو سکا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یاسمین راشد کا جیل سے چیف جسٹس پاکستان کے نام خط
ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے آئین توڑا ان پر بھی آرٹیکل 6 لگنا چاہیے، خواجہ آصف
صدر مملکت کا بوسنیا ہرزیگووینا کے ساتھ تجارتی اور کاروباری تعلقات فروغ دینے پر زور
شیخ وقاص اکرم پبلک اکاونٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے لاعلم نکلے
مذاکرات ہی موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد راستہ ہے، چوہدری پرویز الہیٰ
فیصل آباد میں ہر صورت جلسہ کریں گے، حامدرضا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر