
پاکستان کے معروف گلوکار جواد احمد وزیرِ اعظم عمران خان کی ویڈیو پر اپنا گانا چلتا ہوا دیکھ کر غصہ ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر عون عباس نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر وزیراعظم عمران خان کا پرانا ویڈیو کلپ شیئر کیا جس کے بیک گراؤنڈ میں جواد احمد کا مشہور گانا ’تُم جیتو یا ہارو‘ چل رہا تھا، یہ ویڈیو دیکھ کر اس گانے کے گلوکار جواد احمد غصے سے پھٹ پڑے۔
جواد احمد نے عون عباس کے اس ٹوئٹ کی ری ٹوئٹ کرکے اظہار برہمی کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میں نے یہ گانا جھوٹوں اور منافقوں کے لیے نہیں بلکہ اس ملک کے نوجوانوں کے لیے بنایا تھا۔‘
I did not write & sing this song for liars & hypocrites but for Pakistan’s youth. The whole nation wants you people to lose for destroying this country.
Advertisementمیں نےیہ گاناجھوٹوں اورمنافقوں کےلۓنہیں بلکہ اس ملک کےنوجوانوں کےلۓبنایاتھا۔ملک کوتباہ کرنےپرپوری قوم چاہتی ہےکہ آپ لوگ ہاریں۔ https://t.co/rNCNV6I5Pd
— Jawad Ahmad (@jawadahmadone) March 18, 2022
جواد احمد نے کہا کہ ’ملک کو تباہ کرنے پر پوری قوم چاہتی ہے کہ آپ لوگ ہاریں۔‘
یاد رہے کہ جواد احمد نے اپنا مقبول ترین گانا ’تُم جیتو یا ہارو‘ پاکستان کی نوجوان نسل کا حوصلہ بُلند کرنے کے لیے گایا تھا جس کی مقبولیت آج تک برقرار ہے۔
تاہم اس گانے کو وزیراعظم عمران خان کی ویڈیو میں ان کا حوصلہ بلند کرنے کے لیے ان کی سپورٹ کے لئے لگایا گیا تھا جو کہ گلوکار کو ناگوار گزرا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News