Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹوائلٹ میں صابن لٹکانے سے کیا ہوتا ہے؟ حیران کن نتائج

Now Reading:

ٹوائلٹ میں صابن لٹکانے سے کیا ہوتا ہے؟ حیران کن نتائج

صابن ایک وقت تک استعمال کرنے کے بعد چھوٹے ٹکڑوں میں بدل جاتا ہے جنہیں آخر میں پھینکنا ہی پڑتا ہے لیکن ہمارے پاس کچھ ایسے آسان گھریلو طریقے بھی ہیں جن سے یہ دوبارہ استعمال کے قابل بن سکتے ہیں۔

ٹوائلٹ میں صابن لٹکانے سے کیا ہوتا ہے؟

اگر آپ باتھ روم کے لئے مختلف فریشنرز کو خریدنے میں ڈھیروں روپے خرچ کرتے ہیں تو یہ ٹوٹکا آپ کے لئے کافی فائدہ مند ثابت ہوگا۔

کسی بھی جالی دار کپڑے میں صابن یا اس کے بچے ہوئے ٹکڑے باندھ کر ٹوائلٹ میں لٹکا لیں۔

ہر بار جب آپ فلش کریں گے پانی میں صابن شامل ہوجائے گا اور ٹوائلٹ صاف ہونے کے ساتھ ساتھ باتھ روم میں خوشبو بھی پھیل جائے گی۔

Advertisement

ہینڈ واش بنالیں

آج کل کورونا وائرس کی وجہ سے گھروں میں ہینڈ واش کا استعمال بڑھ گیا ہے جو کہ ایک اچھی عادت ہے۔

صابن کے بچے ہوئے ٹکڑے جمع کرکے اسے بلینڈر میں ڈالیں اور اتنا پانی ڈال کر بلینڈ کریں کہ وہ گاڑھا گاڑھا لکوئیڈ بن جائے۔ اب اسے بوتل میں بھر لیں اور ہینڈ واش کی جگہ استعمال کریں۔

کپڑوں میں خوشبو کےلئے استعمال کریں

نہانے کے لگژری صابنوں میں مہنگے پرفیومز جیسی خوشبو ہوتی ہے۔ صابن کے بچے ہوئے ٹکڑے خشک کرکے کپڑوں کی الماری میں رکھ دیں تونا صرف کپڑے خوشبودار ہوجاتے ہیں بلکہ الماری میں کیڑے مکوڑے بھی نہیں آتے۔

Advertisement

سلائی کے دوران استعمال کریں

بھارت کی ایک مشہور ڈریس ڈیزائنر کہتی ہیں کہ صابن کے بچے ہوئے ٹکڑے کپڑوں پر چاک کی جگہ استعمال ہوسکتے ہیں اس کے علاوہ سوئیاں بھی ان ٹکڑوں میں لگا کر محفوظ رکھی جاسکتی ہیں۔

باتھ ٹب

اگر آپ کے پاس باتھ ٹب ہے تو باتھنگ بمبز وغیرہ خریدنے میں کافی پیسہ لگتا ہوگا۔ اس کی بجائے اگر آپ صابن کے بچے ہوئے ٹکڑوں کو کدوکش کر کے ایک جار میں بھر لیں اور نہانے سے پہلے ٹب میں پانی بھر کر صابن کے یہ ٹکڑے ڈال دیں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کے سب سے چھوٹے پہاڑ کی اونچائی جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
بھارتی شخص نے ناک کا استعمال کرتے ہوئے منفرد عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا
سوشل میڈیا پر ’آل آئیز آن رفح‘ مہم زور پکڑ گئی
انوکھے فوبیا میں مبتلا بچے کو اسکول میں تعلیم حاصل کرنے سے روک دیا گیا
40 برس بعد اپنے مجسمے سے ملنے والی خاتون کا انوکھا اقدام
ایتھوپیا سے تعلق رکھنے والی خاتون کا انوکھا دعویٰ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر