
یہ با ت تو ہم سب ہی جانتے ہیں کہ بلی کبوتر کی ازلی دشمن ہے، موقع ملتے ہی بلی پلک جھپکتے کبوتر کو شکار بنا لیتی ہے لیکن اگر کبوتر اور بلی آپس میں کھیلتے ہوئے نظر آئیں تو آپ کو کیسا لگے گا۔
ویڈیو دیکھیں:
ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جسے دیکھ کر یہی لگ رہا ہے کہ بلی اور کبوتر میں خوب دوستی ہے۔
اس وائرل کلپ میں بلی اور کبوتر ایسے کھیلتے ہوئے دیکھے جا رہے ہیں جیسے دونوں میں بے حد پیار ہو۔
کبھی بلی کبوتر کی طرف منہ کھول کر پکڑنے کی کوشش کرتی ہے تو دل دہل جاتا ہے کہ کبوتر بلی کی غذا بننے والا ہے لیکن اگلے ہی لمحے کبوتر بلی کے سر پر اپنی چونچ مارتا ہے جیسا کہ کوئی بزرگ بچے کو اس کی غلطی پر ہلکے سے سر پر چپت لگاتا ہے۔
کبھی دونوں یوں گلے ملتے ہیں جیسے مدتوں بعد ملے ہوں، ان کی یہ ویڈیو دیکھ کر سب ہی حیرت زدہ ہو گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News