Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

روسی حملے سے اہم مریخی مشن خطرے کا شکار

Now Reading:

روسی حملے سے اہم مریخی مشن خطرے کا شکار

روس کے یوکرین پر اچانک حملے اور یورپی پابندیوں کے بعد مریخ پر بھیجی جانے والی گاڑی کا منصوبہ کھٹائی میں پڑگیا جسے اس سال روانہ کیا جانا تھا۔

یہ منصوبہ یورپی خلائی ایجنسی (ای ایس اے) اور روسی خلائی ادارے کی مشترکہ کاوش تھا۔ اس پورے منصوبے کا مجموعی نام ایکسومارس رکھا گیا تھا۔ ای ایس اے اور روسی خلائی ادارے روس کوسموس کے سائنسداں اس پر برسوں سے کام کررہے تھے۔ اس پروگرام کا پہلا مشن 2016 میں بھیجا گیا تھا جو درحقیقت ایک آربٹر تھا جس کا کام مریخی فضا پر تحقیق کرنا تھا۔

لیکن اس ضمن میں ایک اہم مریخی تحقیقی روور اس سال روانہ کیا جانا تھا جسے روزلینڈ فرینکلن روور کا نام دیا گیا ہے۔ مریخی گاڑی کا نام روزلینڈ فرینکلن کے نام پر رکھا گیا ہے جو ڈی این اے کی ساخت دریافت کرنے والی مشہور خاتون سائنسداں تھیں لیکن ان کی زندگی میں انہیں اس کا کریڈٹ نہیں مل سکا تھا۔

روسی یوکرینی جنگ کی بنا پر غالب امکان ہے کہ یہ منصوبہ تعطل کا شکار ہوجائے گا۔ اس میں نصب ایک طاقتور ڈرل مشین سے یہ مریخ پر کھدائی کرکے وہاں کی مٹی کا جائزہ لے گا اور نامیاتی مرکبات کی ممکنہ کھوج کرے گا۔ یہاں تک کہ ای ایس اے کی تجربہ گاہوں میں اس کی ابتدائی آزمائش بھی کی جاچکی تھی۔

اب ای ایس اے کے سربراہ نے اپنی ویب سائٹ پر کہا ہے کہ روزلینڈ مشن کو اس سال بھیجنے کی امیدیں ختم ہوچکی ہیں۔ واضح رہے کہ یورپی ممالک نے روس پر کئی طرح کی پابندیاں بھی لگائی ہیں جن میں زیادہ تر مالیاتی پابندیاں شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
طیارے 35 ہزار فٹ کی بلندی پر ہی سفر کیوں کرتے ہیں؟ جانیے
بالوں پر رنگ کروانا شہری کو مہنگا پڑگیا
پرفیوم کی خوشبو دیر تک برقرار رکھنے کے لیے یہ طریقے آزمائیں!
باڈی ایئر کنڈیشنر ، وہ آلہ جو انسانی جسم پر موسم کے اثرات کو کم کریگا
اکثر افراد کو لفٹ میں سر چکرانے کا احساس کیوں ہوتا ہے؟
مئی کا مہینہ کن 4 ستاروں کیلئے خوشیوں سے بھرا ہوگا؟ ماہر فلکیات نے بتادیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر