Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسرائیل میں کورونا وائرس کا نیا ویرینٹ سامنے آگیا

Now Reading:

اسرائیل میں کورونا وائرس کا نیا ویرینٹ سامنے آگیا

اسرائیل میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ کا انکشاف، دو افراد میں نئے ویرینٹ کی تشخیص ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیل میں کورونا وائرس کا نیا ویرینٹ سامنے آگیا اسرائیل میں فلائٹ کے ذریعے آنے والے دو افراد میں اس نئے ویرینٹ کی تشخیص ہوئی ہے تاہم، اس نئے وائرس کا تاحال کوئی نام نہیں رکھا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ نیا وائرس 2021ء میں کورونا وائرس کے جنوبی افریقا سے پھیلنے والے ویرینٹ، ’اومیکرون‘ کے دو سب ویرینٹ ’بی اے.1‘ اور ’بی اے.2‘ کا مجموعہ ہے۔

اس حوالے سے اسرائیلی محکمہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل نچمن ایش کا کہنا ہے کہ فی الحال اس وائرس کے مقام کا پتہ لگانا مشکل ہے مگر ممکن ہے کہ یہ نیا ویرینٹ اسرائیل ہی میں وجود میں آیا ہو۔

انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ ہو سکتا ہے کہ متاثر ہونے والے دونوں افراد بیرون ملک سفر کرنے سے قبل ہی اس وائرس کا شکار ہوئے ہوں۔

Advertisement

اسرائیل کے محکمہ صحت  کے مطابق اس نئے وائرس کا شکار ہونے والے دونوں مریضوں میں ہلکے بخار، سر درد اور پٹھوں کھچاؤ اور درد کی علامات سامنے آئی ہیں۔

اسرائیل کے محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ نئے ویرینٹ سے متاثرہ مریضوں کو طبی امداد کی  کوئی خاص ضرورت نہیں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تربوز کا زیادہ استعمال کن لوگوں کیلئے جان لیوا ہے؟ نئی تحقیق سامنے آگئی
پرسکون نیند کے لیے سونے سے قبل اس عادت کواپنا معمول بنالیں
چاکلیٹ کے یہ فوائد جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
ملیریا کی علامات، احتیاطی تدابیر اور علاج
ڈپریشن جیسے مرض سے خود کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں؟ تو یہ آسان عادت اپنالیں
رات کو آنکھ کھلے تو ہمیں پانی کا استعمال کیوں نہیں کرنا چاہیے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر