
تیمور جھگڑا
تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ اشیائے خوردونوش پر مہنگائی کے اثرات سے نمٹا جارہا ہے۔
وزیر خزانہ شوکت ترین سے کے پی کے وزیر خزانہ تیمور سلیم خان جھگڑا نے ملاقات کی جس میں صوبائی وزیر نے وزیر خزانہ کو کے پی حکومت کی مالیاتی کارکردگی سے آگاہ کیا۔
ملاقات میں صوبائی وزیر نے کے پی میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر روشنی بھی ڈالی۔
کے پی کے وزیر خزانہ تیمور سلیم خان جھگڑا نے کہا کہ سستے بازاروں کے ذریعے اشیائے خوردونوش پر مہنگائی کے اثرات سے نمٹا جارہا ہے۔
ملاقات میں وزیر خزانہ شوکت ترین نے کے پی کے وزیر خزانہ کی کاوشوں کو سراہا اور وفاقی حکومت کی مکمل حمایت اور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News