روس اور یوکرین کی جنگ، سمپسنز کارٹون کی پیش گوئی سازش یا محض اتفاق

Now Reading:

روس اور یوکرین کی جنگ، سمپسنز کارٹون کی پیش گوئی سازش یا محض اتفاق

یوں توزندگی کے تمام ہی شعبہ جات سے متعلق مختلف لوگوں کی جانب سے پیشگوئیاں کی جاتی ہیں۔ اوردنیا میں کئی افراد ایسے جو اسی عمل کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں کیو نکہ ان کی گئی پیش گوئی سچ ثابت ہوئی۔

 اس ضمن میں امریکا میں دو دہائی قبل بنایا جانے والا کارٹون سمپسنز غیر معمولی شہرت رکھتا ہے۔ اس میں دکھائی جانے والی کئی اقساط میں ایسے عجیب و غریب مناظر اور کہانیاں پیش کی گئی تھی جو مستقبل میں سچ ثابت ہوئی۔ ایسی ہی ایک پیش گوئی جو روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کی تھی۔

آج سے تقریباً 23 سال قبل مشہور کارٹون سیریز سمپسنزنے روس اور یوکرین کے تنازع کی پیش گوئی اپنے شوہر کے ذریعے کر دی تھی جو کہ اب حقیقت کا روپ دھار چکی ہے۔

Advertisement

یوکرین پر روسی حملے کے بعد ٹوئٹرپر1998  میں سمپسنز کی نشر ہونے والی قسط کا کلپ وائرل ہونے لگا جو کہ آج کی صورتحال کی واضح تصویر پیش کرتا ہے۔

اس کارٹون کی وائرل ہونے والی کلپ میں 1998 میں سوویت یو نین کی واپسی اور نئی جنگ کی تیاریوں کے بارے میں دکھا گیا تھا۔ واضح رہے کہ دی سمپسنز کے وائرل ہونے والا یہ کلپ 29 مارچ 1998 میں نشرکیا گیا تھا، اس قسط کا نام سمپسنزٹائیڈ ہے۔

تیس سیکنڈ کے اس کلپ میں صدر ولادیمیر لینن کو زومبی کی صورت میں شیشے کے تابوت کو توڑکر دنیا سے سرمایا داری نظام کا صفایا کرنے کا عہد کرتے دکھایا گیا ہے۔ ساتھ اس میں ایک نہایت عجیب بات بھی بتائی گئی ہے کہ روس کے سفیر کا سوویت یونین کے خاتمے کو امریکا کو دھوکا دینے کے سازش قرار دیا ہے۔

اب یہاں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ اتنے سال پہلے بنائی جانی یہ قسط پہلے سے طے شدہ منصوبہ ہے یا یہ محض اتفاق ہے۔

یہی نہیں بلکہ اس کارٹون میں حیرت انگیز طورپر کورونا وبا کی بھی پیش گوئی تھی، اس سے قبل بیروت دھماکوں اور ٹرمپ کے صدرمنتخب ہونے کے بارے میں بتایا گیا تھا۔

Advertisement

اگر آپ بھی دنیا میں آنے والے حالات سے کسی قدر واقف رہنا چاہتے ہیں تویہ کارٹون ضرور دیکھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر