Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ریاض، گلوبل کانفرنس کے پہلے روز سولہ ارب ریال کے کاروباری معاہدے

Now Reading:

ریاض، گلوبل کانفرنس کے پہلے روز سولہ ارب ریال کے کاروباری معاہدے

 سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سربراہی میں ریاض میں منعقد ہونے والی گلوبل کانفرنس کے پہلے روز 33 معاہدے ہوئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس موقع پر سولہ ارب ریال سے زائد کے متعدد سرمایہ کاری معاہدوں  کا اعلان کیا گیا ہے۔ان معاہدوں کی بدولت مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں مملکت کی پوزیشن مضبوط ہوگی۔ نئے قسم کے کاروبار اور جدید مصنوعات کی فیکریاں لگانے والوں کے حلقوں میں مملکت کی مقبولیت میں اضافہ ہوگا۔

سعودی آرامکو نے ڈیجیٹل تبدیلی، آئی ٹی اور مملکت کی تعمیر و ترقی کے شعبے میں سعودی اور بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ دو معاہدوں اور تعاون کی دس  یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں۔ سماجی فروغ بینک نے ینبع رائل کمیشن اور نیشنل بزنس انسٹی ٹیوٹ نے متعدد اداروں کے ساتھ کئی معاہدے کیے جبکہ گیارہ ارب ریال سے زائد سرمائے سے نیا کاروبار کرنے والوں کو اپنا قدموں پر کھڑا کرنے والوں کے لیے متعدد انیشٹیو کا اعلان کیا گیا ہے۔

واضح رہے، سعودی انویسٹمنٹ کمپنی نے دو اعشاریہ چار ارب ریال کے مجموعی سرمائے کے ساتھ کئی انویسٹمنٹ فنڈز کے ساتھ معاہدے کیے۔ سابک کمپنی نے نئی کمپنیوں کے مدد اور صنعتی شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے قومی مالیاتی کمپنی کے ساتھ 750 ملکین ریال مالیت ک فنڈ جاری کیا ہے۔

یاد رہے، چار روزہ عالمی سطح کی کانفرنس میں متعدد اہم موضوعات پر روشنی ڈالی جائے گی جن میں انٹرپرینیور شپ کے لیے متحدہ عالمی نظام کی تعمیرکے حوالے سے بھی اہم نکات زیر بحث آئیں گے۔

Advertisement

کانفرنس میں وباء کے بعد کے مرحلے کو سامنے رکھتے ہوئے کاروباری معاملات کے حوالے سے عالمی رجحانات کے بارے میں بھی غور کیا جائے گا۔

 مذکورہ بالا کانفرنس میں 100 سیشنز ہوں گے جن میں 150 سے زائد اسپیکرز شرکت کریں گے۔ مختلف ممالک سے آنے والے 26 وزراکے علاوہ عالمی سطح کی معروف تجارتی کمپنیوں کے اہم عہدیدار اورفیصلہ ساز شخصیات بھی مختلف موضوعات پرگفتگو کریں گی۔

عالمی سطح کی معروف شخصیات میں ’ایپل ‘ کمپنی کے بانی سٹیو ووزنیاک ،نیٹ فلکس کے بانی ، جی این ای کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ، مارا گروپ کے بانی کے علاوہ دیگرمعروف شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکہ نے 3 بھارتی کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی
اسرائیل بغیر کسی کی حمایت کے آگے بڑھنے کیلئے تیار ہے، اسرائیلی وزیر اعظم
اسرائیل کی فلسطین میں جاری نسل کشی میں بھارت براہ راست ملوث
نئی دلی میں کچرے کے ڈھیر، غیر ملکی سفارت کار تنگ آ گئے
فلسطین کو مکمل آزاد و خودمختار ریاست کا درجہ دئیے جانے کا امکان
جان سوینی اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر منتخب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر