
سائنسدانوں نے مختلف تجربات کے بعد یہ بات واضح کی ہے کہ ابھی تک انسان 80 فی صد تک اس دنیا میں موجود جانوروں، 90 فی صد تک سمندر کے اندر رہنے والی مخلوق اور 99 فی صد تک خوردبینی اجسام کے بارے میں کچھ بھی نہیں جانتا ہے۔
ایسے ہی کچھ معلوماتی حقائق آج ہم آپ کو اپنی اس اسٹوری میں بتائيں گے۔
چھوٹے بچوں کی انگلی کی پور دوبارہ بھی بڑھ سکتی ہے
عام طورپر یہ کہا جاتا ہے کہ انسانی جسم کے اعضا دوبارہ سے نہیں بڑھتے ہیں لیکن میڈیکل ماہرین کے مطابق کم عمر بچوں کی انگلیوں کی اگلی پوروں پر کوئی چوٹ لگ جائے یا کٹ جائيں تو وہ صرف آٹھ ہفتوں میں دوبارہ سے بڑھ سکتی ہیں-
ماہرین اس عمل کی کوئی وضاحت دینے سے قاصر ہیں اور اس کے ساتھ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ عمل سو فی صد بچوں کے ساتھ ہونا یقینی نہیں ہے۔
انگور کے دانوں کو آگ بھی لگ سکتی ہے
اگر انگور کے دانوں کو مائیکرو ویو اوون میں رکھا جائے تو یہ دانے آگ کے بال میں تبدیل ہو جاتے ہیں۔
یہ انگور کے دانے خطرناک بھی ثابت ہو سکتے ہیں اس وجہ سے بہتر یہی ہے کہ اس کو اوون میں نہ رکھا جائے۔
زبان بھی ناک کی طرح سونگھ سکتی ہے
ماہرین کے مطابق جس طرح ہمارا ناک بو کو سونگھ سکتا ہے اسی طرح ہماری زبان بھی مختلف چیزوں کی بو کو محسوس کر سکتی ہے۔
زبان میں بھی ویسے ہی سیل اوردسیپٹر موجود ہوتے ہیں جو بو کو محسوس کر کے پیغام کو دماغ تک پہنچا سکتے ہیں۔
انسان جب آنکھیں بند کرتا ہے تو بھولی چیزیں یاد آجاتی ہیں
ماہرین کے مطابق اگر کوئی انسان کچھ بھول جائے اور اس کو یاد کرنا چاہتا ہو تو اس کو چاہیے کہ وہ آنکھیں بند کر لے اور سوچے تو اس سے اس کی دماغ کو ارتکاز کرنے میں مدد ملتی ہےاور اس کو بھولی ہوئی چیزیں بھی یاد آجاتی ہیں۔
انسان کے جسم کی بو سے اس کی شخصیت کا اظہار ہوتا ہے
سائنسدانوں کے مطابق ہر انسان کے جسم کی بو اس کی فطرت اور مزاج کے مطابق ہوتی ہے۔
اگر کچھ افراد بہت غصے والے اور جھگڑالو طبعیت کے مالک ہیں تو ان کے جسم کی خوشبو ایسی ہی ہوگی جیسی تمام غصے والے لوگوں کی ہوتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News