Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

معروف میک اپ آرٹسٹ نے بھی ثناء جاوید کیخلاف آواز بُلند کرلی

Now Reading:

معروف میک اپ آرٹسٹ نے بھی ثناء جاوید کیخلاف آواز بُلند کرلی

پاکستان کے معروف میک اپ آرٹسٹ واجد خان نے بھی دیگر فنکاروں کی طرح اداکارہ ثناء جاوید کے خلاف اپنی آواز بُلند کرلی۔

واجد خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی۔

میک اپ آرٹسٹ نے اپنی اس پوسٹ میں بتایا کہ کس طرح اداکارہ ثناء نے اُن سے اُن کا کام چھینا تھا۔

Advertisement

 

Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Wajid Khan Salon (@wajidkhanstylist)

Advertisement

اُنہوں نے ثناء جاوید کے ساتھ اپنا تجربہ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میرے برانڈ کو ایک پراجیکٹ کے لئے میک اپ آرٹسٹ کے طور پر سائن کیا گیا تھا اور جب میں ادکارہ کا میک اپ کر رہا تھا تو میں نے ثناء جاوید کو کچھ آئیڈیاز تجویز کیے تاکہ وہ اسکرین پر زیادہ اچھی نظر آئیں جبکہ میں نے ان آئیڈیاز کے ساتھ پاکستان، امریکا اور

بھارت میں بڑی اسکرین کی اداکاراؤں کے ساتھ کام کیا ہے۔

واجد خان نے کہا کہ وہ پروڈیوسر کے پاس گئیں اور کہا کہ واجد تو میری برائیاں کر رہا ہے اور میں ان کے ساتھ کام کرنے میں آرام دہ نہیں ہوں  لہٰذا مجھے اس منصوبے سے پیچھے ہٹنے کو کہا گیا کیونکہ ثناء جاوید نے پروڈیوسر کو ایسا کرنے پر مجبور کیا تھا۔

Advertisement

میک اپ آرٹسٹ نے کہا کہ میں عام طور پر ایسے مسائل سے دور رہتا ہوں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ میں کسی کو نیچا دِکھانا نہیں چاہتا لیکن میں ثناء جاوید کے بارے میں سُن کر زیادہ حیران نہیں ہوں کیونکہ یہ ان کے ساتھ کام کرنے والے ہر فرد کے لئے بار بار کا مسئلہ رہا ہے۔

میک اپ آرٹسٹ نے کہا کہ میں نے آئیفا اور مس یونیورس میں بہت بڑے ناموں کے ساتھ کام کیا ہے لیکن میں نے کسی کو نہیں دیکھا جو ثناء جاوید کی طرح بدتمیز ہو۔

اُنہوں نے ثناء جاوید کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو لوگوں کے ساتھ گیم کھیلنے کی بجائے اپنی اداکاری پر زیادہ توجہ دینی چاہئیے اور ہم سب فنکار ہیں، اتنے ہی اہم ہیں جتنے کہ سیٹ پر موجود کوئی بھی۔

واجد خان نے کہا کہ اگر ثناء جاوید ساتھی فنکاروں کی عزت کرنا نہیں جانتی تو انڈسٹری کو ایسے منفی لوگوں کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہئیے۔

واضح رہے کہ اداکارہ ثناء جاوید کے میک اپ آرٹسٹ اکرام گوہر نے ان پر ایک سنگین اور شرمناک الزام عائد کیا ہے۔

آرٹسٹ اکرام گوہر نے ثناء جاوید اور اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کے رویے سے متعلق لب کشائی کرتے ہوئے انہیں کھری کھری سنا دی۔

Advertisement

اکرام نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ گزشتہ روز ہماری بہترین فیشن ماڈل، عزت دار اور رحم دل شخصیت منال سلیم نے ثناء جاوید کے رویے سے متعلق ایک اسٹوری شیئر کی جس میں ثناء نے منال کو دو ٹکے کی ماڈل قرار دیا۔

آرٹسٹ نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ثناء ہوتی کون ہیں منال کو دو ٹکے کی کہنے والی؟

ساتھ ہی اکرام نے انکشاف کیا کہ ثناء نے مجھے ڈی ایچ اے میں واقع بنگلے پر نکاح کے ٹرائل میک اپ کے لئے بلایا اور مجھے بتایا کہ میں اپنے نکاح کا فائنل میک اپ آپ سے ہی کروانا چاہتی ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ ثناء مجھے روزانہ کال کرتیں اور کسی بہت نرم دل خاتون کی طرح مجھ سے بات کرتیں اور ایسا محسوس کرواتیں کہ وہ اس دنیا میں اکیلی ہی میری دوست ہیں۔

میک اپ آرٹسٹ کا کہنا تھا کہ نکاح کے روز جب میں وہاں پہنچا تو میک اپ شروع ہونے کے بعد ثناء جاوید نے 4 گھنٹے تک صرف ایک آئی شیڈو کے لئے مجھے ٹارچر کیا ور اس دوران اداکارہ نے 10 بار آئی میک اپ ریموو کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ان 4 گھنٹوں کے دوران جب مجھے واش روم جانے کی ضرورت پیش آئی تو میں نے اداکارہ سے درخواست کی، جس پر انہوں نے انکار  کردیا اور کہا کہ گھر کے سامنے جو ریسٹورینٹ ہیں وہاں کا واش روم استعمال کرو، بلآخر 4 گھنٹوں بعد ثناء نے مجھے کہا کہ میں نان پروفیشنل ہوں اور میک اپ کرنا نہیں جانتا۔

Advertisement

اکرام نے بتایا کہ ایسا سلوک انہوں نے صرف میرے ساتھ ہی نہیں بلکہ میرے چند دوستوں کے ساتھ بھی کیا ہے۔

آرٹسٹ نے اپنی پوسٹ میں ثناء جاوید کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ میں صرف اتنا کہوں گا کہ آپ غیر پیشہ ور اور خوفناک ہیں، ہم پر نہیں انڈسٹری میں آپ پر پابندی لگنی چاہئیے اور ہم محنتی عزت دار لوگ ہیں ، ہم سب برابر ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اداکارہ یمنیٰ زیدی کے اس لباس کی قیمت جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے!
’ہیرامنڈی‘ میں کام کرنے کے لیے بھارتی اداکاراؤں کو کتنا معاوضہ دیا گیا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
اداکارہ عرفی جاوید کی نئی تصویر نے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا
اداکارہ یمنیٰ زیدی کی صحت سے متعلق تشویشناک خبر آ گئی
معروف بھارتی اداکارہ خوفناک کار حادثے میں جاں بحق
معروف بھارتی اداکارہ خوفناک کار حادثے میں ہلاک، اہل خانہ شدید زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر