Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایم کیوایم پاکستان نے کراچی کے مفادات میں اچھا فیصلہ کیا ہے، بلاول بھٹو

Now Reading:

ایم کیوایم پاکستان نے کراچی کے مفادات میں اچھا فیصلہ کیا ہے، بلاول بھٹو

بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ایم کیوایم پاکستان نے کراچی کے مفادات میں اچھا فیصلہ کیا ہے۔

چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نے کراچی کے مفاد اور مسائل کو دیکھتے ہوئے حکومت سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان نے کراچی کے مفادات میں اچھا فیصلہ کیا ہے، ایم کیوایم کا متحدہ اپوزیشن کا ساتھ دینے کا فیصلہ تاریخی فیصلہ ہے، پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم نے ہر حال ہر صورت میں مل کر کام کرنا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ 2018 میں الیکشن کے نام پر جو الیکشن ہوئے وہ سلیکشن تھی، اس سلیکشن کا نقصان کراچی اور پورے ملک کی قوم اٹھا رہی ہے، وزیراعظم عمران خان اپنی اکثریت کھوچکے ہیں۔

دوسری جانب ایم کیو ایم کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم میں اپوزیشن کا ساتھ دیں گے۔

Advertisement

 ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنے تمام سیاسی مفادات پر پاکستان کے مفادات کو ترجیح دی ہے، ہمارا ذاتی اور جماعتی کوئی بھی مفاد شامل نہیں، ہمارے معاہدے کی ایک ایک شق پاکستان کے عوام کے لئے ہے۔

ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ سیاسی اختلافات ختم کر کے آگے بڑھیں، امید کرتا ہوں کہ اب دعوؤں اور وعدوں سے آگے کام کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکمران 9 مئی کے پیچھے چھپ کر اپنی سیاست کر رہے ہیں، شبلی فراز
موجودہ حکومت کے دوسرے ماہ بھی گندم کی درآمد جاری رہنے کا انکشاف
ہماری پہچان کرپشن نہیں محنت اور ذہانت ہے، احسن اقبال
حریت رہنماؤں کی جانب سے آزاد کشمیر کی صورت حال قابو پانے پر وزیر اعظم کو خراج تحسین
شناختی کارڈ بنوانے والے شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری
طارق بشیر چیمہ اور زرتاج گل کے درمیان لڑائی کی وجہ سامنے آگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر