Advertisement
Advertisement
Advertisement

چین؛ ہاتھوں سے تراشے گئے چاول کے انوکھے کھیت

Now Reading:

چین؛ ہاتھوں سے تراشے گئے چاول کے انوکھے کھیت

اکثر کہا جاتا ہے کہ ’دیوارِ چین‘ انسان کی تخلیق کردہ وہ واحد چیز ہے جو خلا سے نظر آتی ہے مگر درحقیقت ایسا نہیں ہے۔

اگر کسی آلے کے بغیر انسانی آنکھ واقعی خلا کے مدار سے زمین پر بنائے گئے عجائبات کو دیکھ سکتی تو اس فہرست میں چین میں ’ہونگے ہانی رائس ٹیرسز‘ کو شامل کرنا چاہیے۔

چین کے جنوب مغربی صوبہ یونان کے پہاڑوں پر تراشے گئے وسیع و عریض چبوترے۔ یہ ہزاروں کی تعداد میں ہیں اور 160 مربع کلومیٹر سے زیادہ رقبے پر پھیلے ہوئے ہیں جو کرہ ارض پر سب سے زیادہ شاندار اور حیران کر دینے والے مناظر پیش کرتے ہیں۔

مزید حیرانی کی بات یہ ہے کہ یہ بڑے پیمانے پر بنایا گیا انجینئرنگ پراجیکٹ ہیں جس میں سیڑھیوں کی طرز پر پہاڑوں پر چبوترے بنائے گئے ہیں اور اس کا سہرا مقامی ’ہانی‘ لوگوں کے سر ہے۔

Advertisement

کسی بھی اونچے مقام سے دیکھیں تو یہ غیر متناسب چبوترے کچھ فٹ بال کی پچز جتنے جبکہ باقی بیڈ شیٹ سے بڑے نہیں، اور یہ سب واضح طور پر گہرے رنگ کی کیچڑ کو اکٹھا کر کے خم کھاتی دیواروں سے تقسیم کیے گئے ہیں ایک بڑے پزل کی طرح نظر آتے ہیں۔

موسم سرما اور بہار میں، چبوترے آسمان کی عکاسی کرنے کے لیے پانی سے بھر جاتے ہیں، یہ سب ایک سٹینڈ گلاس کی کھڑکی کے پینل سے مشابہت رکھتے ہیں۔

اس سے بھی زیادہ متاثر کُن بات شاید یہ ہے کہ یہ چبوترے ہمیشہ سے ہاتھوں سے تراشے گئے ہیں اور آج بھی انھیں تعمیر کرنے کا طریقہ وہی ہے جو ہانی قوم کے آباؤ اجداد کا تھا۔

چبوترے گرمیوں میں چاول اگنے کے موسم میں ایک متحرک زمرد رنگ سے لبریز ہو جاتے ہیں۔

دور سے اس نظارے کو دیکھیں تو کبھی کبھار چلتے کسان اور بھینسیں خوشنما سائیوں کی شکل میں نمودار ہوتے ہیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کے سب سے چھوٹے پہاڑ کی اونچائی جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
بھارتی شخص نے ناک کا استعمال کرتے ہوئے منفرد عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا
سوشل میڈیا پر ’آل آئیز آن رفح‘ مہم زور پکڑ گئی
انوکھے فوبیا میں مبتلا بچے کو اسکول میں تعلیم حاصل کرنے سے روک دیا گیا
40 برس بعد اپنے مجسمے سے ملنے والی خاتون کا انوکھا اقدام
ایتھوپیا سے تعلق رکھنے والی خاتون کا انوکھا دعویٰ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر