Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

27 مارچ کو اگر کچھ ہوا تو ذمہ دار شیخ رشید اورعمران نیازی ہونگے، ترجمان پی ڈی ایم

Now Reading:

27 مارچ کو اگر کچھ ہوا تو ذمہ دار شیخ رشید اورعمران نیازی ہونگے، ترجمان پی ڈی ایم

پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ 27 مارچ کو اگر کچھ ہوا تو ذمہ دار شیخ رشید اورعمران نیازی ہونگے۔

ترجمان حافظ حمداللہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ پارلیمنٹ لاجز میں اراکین اسمبلی حکومتی دہشت گردی کی وجہ سے غیرمحفوظ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کل تک عمران خان جن کو ٹائیگر کہتے تھے آج ان کو گھوڑے گدھے اور خچر کہتے ہیں، جب جہاز بھر بھر کےلایا جارہا تھا، باضمیر تھے مگر آج عمران نیازی ان کو بےضمیر کہتے ہیں۔

حافظ حمداللہ نے کہا کہ اسمبلی اجلاس بلاکر ملتوی کرنے کا بیان دینا اسد قیصر کے جانبدار ہونے کا ثبوت ہے، اسد قیصر روز اول سے متنازع اور سرکاری پارٹی کا اسپیکر ہے وہ ایوان زیریں کا نہیں بنی گالہ کا اسپیکرہے۔

پی ڈی ایم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عمران نیازی آپ کے اپنے اراکین اسمبلی اور اتحادی ساتھ نہیں دے رہے، عمران خان آپ اکثریت کھو چکے ہیں اب آپ کو وزارت عظمیٰ کی منصب پر رہنے کا کوئی جواز باقی نہیں رہا۔

Advertisement

حافظ حمداللہ نے کہا کہ استعفیٰ دیکر گھر چلے جائیں ورنہ انار کی اور خانہ جنگی کا ذمہ دار آپ ہونگے، شیخ رشید آپ چیختے رہیں، بھونکتے رہیں اب آپ اور عمران نیازی کے حصے میں چیخنے اور بھونکنے کے سواکچھ نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 27 مارچ کو اگر کچھ ہوا تو ذمہ دار شیخ رشید اورعمران نیازی ہونگے، پی ڈی ایم سندھ میں گورنرراج کے نفاذ کی تجویز کی شدید الفاظ میں مسترد اور جوتے کی نوک پہ رکھتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہدف پورا کرنے کیلئے گندم کا ایک ایک دانا خریدیں گے، راناتنویرحسین
برطانیہ اور یورپ جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری
سندھ میں غیر رجسٹرڈ گاڑیوں اور ٹیکس دہندگان کے خلاف مہم شروع
اذلان شاہ ہاکی کپ کے فائنل میچ میں جاپان نے پاکستان کو ہرا دیا
میرپورآزادکشمیر؛ جھڑپوں کے دوران گولی لگنے سےسب انسپکٹر عدنان فاروقی جاں بحق
فیض آباددھرنا نظرثانی کیس؛ گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر