Advertisement
Advertisement
Advertisement

صحت کو بہتر سے بہترین بنانے والے پودے کونسے ہیں؟ جانیں

Now Reading:

صحت کو بہتر سے بہترین بنانے والے پودے کونسے ہیں؟ جانیں
پودے

جب پودے اور ہریالی ہی نہ ہوتی تو خوبصورت پرندوں کی پیاری پیاری آوازیں ہمیں کہاں سے سنائی دیتیں؟

پودے ہمیں تازہ آکسیجن ہی فراہم نہیں کرتے بلکہ ہماری زندگی کی بنیادی ضرورتیں انہی پودوں اور درختوں کے ذریعے حاصل ہوتی ہیں۔

 سچ تو یہ ہے کہ اگر زمین پر پودے نہ ہوتے تو انسان کا دنیا میں رہنا اور سانس لینا انتہائی دشوار ہوتا۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکرہےکہ پودوں سے ہم اپنی صحت کو بھی بہتر سے بہترین بنا سکتے ہیں ، جی ہاں! یہ سچ ہے، جانتے ہیں کہ وہ کون سے پودے ہیں جن کی مدد سے ہم مستفید ہو سکتے ہیں۔

منی پلانٹ

Advertisement

منی پلانٹ جسے سائنسی زبان میں Epipremnum aureum، pinnatum اور Scindapsus aureus کہا جاتا ہے، اس کے بے شمار فوائد ہیں جن سے بہت کم لوگ واقف ہیں۔ اس کے علاوہ منی پلانٹ کے مزید نام ہیں جو کہ Pothos، Devils Ivy اور Silver Vine ہیں۔

گھر میں کیوں رکھنا چاہیے؟

 منی پلانٹ گھر میں رکھنے سے بے شمار فوائد حاصل ہوتے ہیں جن میں صحت پر اچھے اثرات اور دماغی تناؤ سے نجات سرِ فہرست ہیں۔

اس کے علاوہ کئی لوگوں کا یہ بھی ماننا ہے کہ منی پلانٹ خوش قسمتی کی علامت سمجھا جاتا ہے، یہ پودا گھر میں رکھنے سے آمدنی میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

خصوصیات

1) خوش قسمتی کی علامت

Advertisement

اس بات سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ کئی ایسے پودے ہیں جنہیں گھر میں رکھنے سے آپ کو مالی اور جسمانی طور پر فائدہ حاصل ہوتا ہے۔ منی پلانٹ بھی ان ہی پودوں میں سے ایک ہے۔ اسے خوشحالی لانے کا سبب قرار دیا جاتا ہے۔

2) ہوا کو صاف کرتا ہے

یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ منی پلانٹ ایک ایسا پودا ہے جو ہوا میں سے تمام زہریلے مادے اپنے اندر جذب کر لیتا ہے جب کہ ارد گرد کی آب و ہوا کو پاک اور صاف بنا دیتا ہے۔

3) خوبصورتی کی علامت

منی پلانٹ کو خوبصورتی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ اسے گھر میں کسی بھی بوتل یا گملے میں لگائیں، کچھ دن میں اس کی شاخیں بڑھ جائیں گی۔ اس کی بیل بے حد خوبصورت لگتی ہے۔

4) ذہنی تناؤ سے نجات

Advertisement

اگر آپ ہر وقت پریشان رہتے ہیں یا انزائیٹی کا سامنا ہے تو گھر میں منی پلانٹ کا پودا ضرور رکھیں، یہ آب و ہوا کو تازہ بناتا ہے جس سے قدرتی طور پر آپ کا موڈ بہتر ہو گا۔

آپ اسے اپنے کمرے میں یا آفس کی ڈیسک پر رکھ سکتے ہیں کیونکہ یہ وہ پودا ہے جسے سورج کی روشنی درکار نہیں ہوتی اسی لیے اسے ان ڈور پلانٹ یعنی گھر کے اندر رکھے جانے والا پودا بھی کہا جاتا ہے۔

5) پھیپھڑوں کا کینسر

منی پلانٹ پھیھپڑوں کے کینسر سے بچاتا ہے اور اس کے پتوں کا پانی پینے سے آپ کے وزن میں بھی کمی ہوتی ہے۔

منی پلانٹ آپ کسی کے گھر سے لیں تو وہ زیادہ جلدی بڑھتا ہے کیونکہ گھر کے پانی کا پودوں کے نشوونما پر الگ اثر پڑتا ہے اور نرسری سے لائے گئے پودوں کی نشوونما کا انحصار الگ غذا پر ہوتا ہے۔

 ایلوویرا

Advertisement

ایلو ویرا میں اینٹی بیکٹیرئیل، اینٹی انفلیمیٹری اور اینٹی آکسیڈنٹ سے موجود ہوتا ہے۔ یہ بلڈ پریشر، شوگر اور وزن کو کنٹرول کرتا ہے، سن برن کو ختم اور دل کی صحت کے لئے مفید ہوتا ہے۔

اس کے بے شمار فائدے ہیں، یہ ہڈیوں کی مضبوطی، زچہ و بچہ کی صحت کے لئے بھی بہت فائدے مند ہے۔

ایلوویرا کے پودے کو لے کر کسی بڑے گملے میں ڈال دیں، اس سے آپ کو یہ فائدہ ہوگا کہ 2 ماہ بعد چھوٹا پودا بڑے پودے میں بدل جائے گا۔

ایلوویرا کے پودے کو بڑھنے کے لئے زیادہ جگہ چاہیئے ہوتی ہے اس لئے چھوٹے گملے کے پودے کو بھی بڑے گملے میں رکھ کر فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

 یاسمین

یاسمین یعنی چنبیلی کے پودے کی کئی اقسام ہے۔ یہ نا صرف دل کے مریضوں کی طبیعت پر خوشگوار اثرات ڈالتا ہے بلکہ نفسیاتی مریضوں کے علاج میں بھی مدد دیتا ہے۔ اس کو بیڈ رومز میں رکھنے سے سانس کے مسائل بھی کنٹرول ہو جاتے ہیں۔

Advertisement

 نیاز بو

نیاز بو پودینے کے خاندان سے تعلق رکھتا ہے جس کی ایک قسم تلسی بھی ہے۔ نیاز بو کو انگریزی زبان میں sweet basil کہا جاتا ہے۔ یہ ایک بہت ہی فائدہ مند پودا ہے۔

فوائد

کھانے کا ذائقہ

نیاز بو کے پتوں کو کھانے میں استعمال کیا جاتا ہے، اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ اس سے کھانوں کا ذائقہ لذیذ ہو جاتا ہے۔

اطالوی لوگ اسے اپنے کھانوں میں لازمی استعمال کرتے ہیں۔ مختلف سلاد میں اسے خاص جز کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ مشہور اطالوی کہاوت ہے کہ ”جہاں نمک کا استعمال ہوتا ہے وہاں سوئیٹ بازل (نیاز بو) بھی استعمال کیا جا سکتا ہے”۔

Advertisement

طبی فوائد

نیاز بو کے پتے صبح نہار منہ کھانے سے دل کی بیماری میں فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ اس کا پانی پینے سے جلد کے مسائل بھی حل ہو جاتے ہیں جیسا کہ داغ دھبے اور ضدی نشانات۔ نیاز بو کے پتے نہار منہ کھانے سے معدہ صاف ہوتا ہے۔ ایسے افراد جنہیں معدے کی پریشانی رہتی ہو، وہ نیاز بو کا استعمال اپنی غذا میں لازمی رکھیں۔

مچھر مکھیوں سے گھر پاک

نیاز بو کی خوشبو مچھر اور مکھیوں کو بے حد ناپسند ہوتی ہے، اِس لیے اگر یہ پودا آپ گھر میں لگائیں گے تو اِس سے آپ کے گھر میں مچھر اور مکھیاں نہیں آئیں گی، یوں آپ کا گھر ان سے پاک ہو جائے گا۔

چٹنی اور قہوے میں استعمال

نیاز بو کے پتوں سے چٹنی اور قہوہ بھی بنایا جاتا ہے۔ چٹنی کا ذائقہ کافی مزے دار ہوتا ہے جو کہ پیٹ کی بیماریوں کے لیے مفید ثابت ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ قہوہ بھی معدے کے لیے کافی فائدہ مند ہوتا ہے۔

Advertisement

گھر میں اگانے کا آسان طریقہ

٭ نیاز بو کے پودے کو زمین اور گملے دونوں میں اگایا جا سکتا ہے۔ اگر آپ اپنا پودا بڑا اگانا چاہتے ہیں تو اس کے لیے 12 انچ کا گملا لیں۔

٭ گملے کے سوراخ کو کسی پتھر کی مدد سے ڈھک دیں، اگر پتھر نہیں تو کاغذ کو تین چار بار تہہ کر کے اُس سے گملے کا سوراخ ڈھک لیں۔

٭ اس کی مٹی تیار کرنے کے لیے تین حصے مٹی لیں اور ایک حصہ گوبر کی کھاد لے لیں۔ اِن کو اچھی طرح ملا کر گملے میں بھر لیں۔

یاد رکھیں کہ اس پودے کو زیادہ کھاد کی ضرورت نہیں ہوتی۔ اگر اِس کو زیادہ کھاد دی جائے تو اِس کے پتوں کا ذائقہ کم ہونے لگتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کے سب سے چھوٹے پہاڑ کی اونچائی جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
بھارتی شخص نے ناک کا استعمال کرتے ہوئے منفرد عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا
سوشل میڈیا پر ’آل آئیز آن رفح‘ مہم زور پکڑ گئی
انوکھے فوبیا میں مبتلا بچے کو اسکول میں تعلیم حاصل کرنے سے روک دیا گیا
40 برس بعد اپنے مجسمے سے ملنے والی خاتون کا انوکھا اقدام
ایتھوپیا سے تعلق رکھنے والی خاتون کا انوکھا دعویٰ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر