Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کو الیکشن کمیشن نے نوٹس جاری کردیئے

Now Reading:

پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کو الیکشن کمیشن نے نوٹس جاری کردیئے
الیکشن کمیشن

پنجاب میں عام انتخابات کی تیاریوں کا آغاز، الیکشن کمیشن کی تمام متعلقہ ونگز کو ہدایات جاری

پاکستان تحریک انصاف کے منحرف ارکان کو الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کے خلاف نااہلی ریفرنسز پر سماعت کیلئے نوٹسز جاری کردیے۔

پی ٹی آئی کے منحرف ارکان قومی اسمبلی و پنجاب اسمبلی کے خلاف نا اہلی ریفرنسز پر 6 مئی کو سماعت ہوگی۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے 20 ارکان قومی اسمبلی کو 6 مئی کو نااہلی ریفرنسز پر جواب جمع کرانے کی ہدایت بھی کی ہے۔

الیکشن کمیشن نے نااہلی ریفرنسز پر سماعت کیلئے کاز لسٹ جاری کردی۔

Advertisement

چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت تین رکنی بینچ نا اہلی ریفرنسز پر سماعت کرے گا۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی کو نوٹسز جاری کردیے۔

الیکشن کمیشن کے 26 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کے خلاف 6 مئی کو نا اہلی ریفرنسز پر ابتدائی سماعت ہوگی جس پر 30 دن کے اندر نا اہلی ریفرنسز پر فیصلہ کرنا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے 20 منحرف اراکین کے خلاف ریفرنسز الیکشن کمیشن کو بھجوائے گئے تھے۔

دوسری جانب قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے واضح کیا ہے کہ ان 20 اراکین نے تحریک عدم اعتماد کے دوران اپوزیشن کو ووٹ نہیں دیا اور نہ ہی شہباز شریف کے بطور وزیر اعظم انتخاب میں ووٹ ڈالا ہے۔

جن منحرف اراکین کے خلاف ریفرنسز الیکشن کمیشن بھجوائے گئے ہیں ان میں راجہ ریاض احمد، نور عالم خان، وجیہہ قمر، ملک نواب شیر وسیر ، رمیش کمار، افضل ڈھانڈلا، احمد حسین ڈیہر، رانا قاسم نون ، عبد الفغار وٹو، مخدوم باسط بخاری ، عامر طلال گوپانگ کے نام شامل ہیں۔

Advertisement

اراکین میں سردار ریاض محمود خان، نزہت پٹھان، سید مبین احمد،امجد فاروق کھوسہ، سید سمیع الحسن گیلانی، عامر لیاقت حسین، جویریہ ظفر ، عاصم نذیر اور چوہدری فرخ الطاف شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک چین وزرائے خارجہ کی مشترکہ پریس کانفرنس
مظفرگڑھ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صحافی جاں بحق
ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی
خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں گورنر کیلئے مختص بلاک ختم کردیا گیا
پنجاب کےشہریوں کیلئےخوشخبری، فری آئی ٹی سٹی کا قیام
موبائل فونز ان لاک نہ کئے تو پی ٹی اے کا گھیراؤ کریں گے، انجمن تاجران
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر