تعلیمی بورڈ راولپنڈی کے زیرِِ اہتمام میٹرک کے سالانہ امتحان 10 مئی سے شروع ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق حکام نے سالانہ امتحان کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، تعلیمی بورڈ راولپنڈی میں ٹوٹل 117796 اُمیدواران امتحان میں شامل ہوں گے۔
388 امتحانی مراکز تشکیل دیئے گئے ہیں جن میں طلبہ کے 142 طالبات کے 139 جبکہ 107 مشترکہ امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں، ان امتحانات میں طلباء کے 60868 طالبات حصہ لے رہی جبکہ 56928 طالب علم ان امتحانات میں حصہ لیں گے۔
ترجمان بورڈ ارسلان چیمہ کا کہنا تھا کہ تمام اُمیدواران کی رول نمبر سلپس جاری کردی گئیں ہے، ریگولر اُمیدواران کی رول نمبر سلپس اُن کے ادارہ جات کے پورٹل پر اَپ لوڈ کر دی گئیں ہے۔
ترجمان کے مطابق پرائیویٹ اُمیدواران کی رول نمبر سلپس اُن کے داخلہ فارم پر دئیے گئے پتہ جات پر ارسال کی جا رہی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News