Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کا پشاور موڑ میٹرو بس منصوبے میں تاخیر کا نوٹس، تحقیقات کا حکم

Now Reading:

وزیراعظم کا پشاور موڑ میٹرو بس منصوبے میں تاخیر کا نوٹس، تحقیقات کا حکم
بلوچ نوجوانوں کی قومی دھارے میں شمولیت

بلوچ نوجوانوں کی قومی دھارے میں شمولیت

وزیراعظم شہباز شریف نے پشاور موڑ میٹرو بس منصوبے میں تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

 وزیراعظم شہباز شریف آج میٹرو سروس اسلام آباد  پر جاری کام کا جائزہ لینے پشاور موڑ میٹرو بس کی سائٹ  پر پہنچے، یہ منصوبہ نواز شریف کے دور میں 2017 میں شروع ہوا تھا اور اسے 2018 میں مکمل ہونا تھا۔

یہ منصوبہ گذشتہ 5 سال سے تاخیر کا شکار ہے، وزیراعظم نے اس تخیر کی تحقیقات کرانے کا حکم بھی دے دیا۔

وزیراعظم نے اسلام آباد میٹرو کو تین راستوں سے موٹر وے سے جوڑنے اور بارہ کہو، پشاور موڑ اور روات کے روٹس پر میٹرو بس چلانے کے لیے فوری فزیبیلیٹی تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے سی ڈی کو بروز ہفتہ 16 اپریل کو کو میٹرو بس سروس پشاور روڈ سے ائیرپورٹ تک چلانے کا حکم دیا ہے۔

Advertisement

وزیراعظم نے اسلام آباد اور گردونواح کے شہریوں کو بہترین اور معیاری سفری سہولیات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

 شہباز شریف نے رمضان المبارک میں میٹرو سروس شہریوں کے لئے مفت چلانے کا حکم دیا ہے جس کے بعد اس مقدس مہینے میں شہری مفت سفری سہولت حاصل کریں گے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ سابقہ حکمران اپنی پونے چار سال کی نالائقی نااہلی چھپانے کے لئے غیر ملکی سازش کے جھوٹ کی رٹ لگائے ہوئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی کوریا پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات بڑھانے کا خواہاں
خسارے کے شکار اداروں کی نجکاری کی جلد منظوری کا امکان
صدر مملکت کا ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے عالمی کوششوں کی ضرورت پر زور
مریم نواز نے مہنگائی کوکنٹرول کرنے کی کوشش کی، عظمیٰ بخاری
رواں ہفتے کون سی اشیاء مہنگی اور سستی ہوئیں؟ اعداد و شمار جاری
وزیراعظم کی تمام وزارتوں، ڈویژنز کو مینوئل فائلنگ سے ای آفس پر منتقل کرنے کی ہدایت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر