Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

Now Reading:

وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے اہم ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم اور سعودی ولی عہد نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گزشتہ رات جدہ میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

قبل ازیں وزیر اعظم شہباز شریف کا شاہی محل پہنچنے پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پرتپاک استقبال کیا جس میں گارڈ آف آنر بھی شامل تھا جس کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان سرکاری سطح پر بات چیت ہوئی۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم نے مدینہ منورہ میں قیام کے دوران دو مرتبہ روزہ رسول صلی اللہ و علیہ وسلم پر حاضری دی، ریاض الجنتہ میں نوافل ادا کیے، جمعتہ الوداع کی نماز مسجد نبوی میں ادا کی، ملکی سلامتی، ترقی اور سماجی خوشحالی کے لیے دعائیں مانگیں۔

Advertisement

وفاقی وزراء بلاول بھٹو زرداری، مفتاح اسماعیل، نوبزادہ شاہزین بگٹی، مریم اورنگزیب، خواجہ محمدآصف، چوہدری سالک حسین، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، محسن داوڑ اور مولانا طاہر اشرفی بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ وفد میں موجود تھے۔

 یاد رہے کہ منصب وزارت عظمی سنبھالنے کے بعد وزیراعظم کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نئےقرض پروگرام اوربجٹ پرآئی ایم ایف سےمذاکرات کل سےباقاعدہ شروع ہوں گے
باز آرگنائزیشن کے زیر اہتمام پاکستان میں پہلی بار ای گیمنگ کے مقابلوں کا انعقاد
آزادکشمیر کے عوام کے مطالبات کو قانون کےمطابق پورا کیاجانا چاہئے، صدرمملکت
حکومتی وفد پاک افغان بارڈر چمن پہنچ گیا
پشاور میں سڑک کے درمیان بارودی مواد کا دھماکا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
پیپلزپارٹی کا ذوالفقار علی بھٹو کو قومی ہیرو قرار دینے کا مطالبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر