پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور میزبان اور اداکارہ ندا یاسر نے نادیہ خان کا مارننگ شو کی پہلی میزبان ہونے کا دعویٰ مسترد کردیا۔
سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق سینئیر اداکارہ اور میزبان نادیہ خان کا دعوی ہے کہ وہ ملک میں مارننگ شوز کی پہلی میزبان ہیں ، ندا یاسر نے اس دعوے کو غلط کہتے ہوئے خود کو مارننگ شوز کی پہلی میزبان قرار دیا ہے۔
عام طور پر جدید دور کے مارننگ شوز کی پہلی میزبان نادیہ خان کو ہی سمجھا جاتا ہے جنہوں نے ایک نجی ٹی وی سے صبح 9 بجے شوز کرنا شروع کئے تھے۔
دوسری جانب ندا یاسر نے حال ہی میں ایک میگزین کو دیئے گئے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ وہ نادیہ خان سے بھی پہلے مارننگ شوز کرنے والی پہلی شخصیت ہیں۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
ندا یاسر کا کہنا ہےکہ فرق صرف یہ تھا کہ انہوں نے نجی ٹی وی کے لیے ریکارڈ شدہ ورژن پر مارننگ شوز کیے اور اس وقت وہ چینل نیا نیا شروع ہوا تھا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ بعد میں انہوں نے یہ شو چھوڑ دیا تھا کیونکہ وہ امید سے تھیں۔ بعد میں نادیہ خان لائیو مارننگ شوز کرنے لگیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News