Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

مشروم کھانے کے مزید طبی فوائد سامنے آگئے

Now Reading:

مشروم کھانے کے مزید طبی فوائد سامنے آگئے

گزشتہ چند ماہ میں مشروم خوری کے لاتعداد فوائد سامنے آئے ہیں۔ پہلے کئی مطالعات سے معلوم ہوا کہ وائٹ بٹن مشروم کھانے سے ڈپریشن میں کمی ہوتی ہے۔ اب ایک اور تحقیق بتاتی ہے باقاعدگی سے مشروم کا استعمال آنتوں اور نظامِ ہاضمہ کے لیے انتہائی مفید ہے۔

یونیورسٹی آف میساچیوسیٹس ایمرسٹ کے سائنسدانوں نے کہا ہے کہ اگلی مرتبہ جب بھی پیزا کھائیں تو اس میں مشروم کی مقدار بڑھادیں۔ سائنسدانوں کے مطابق مشروم کھانے سے فاسٹ فوڈ اور مغربی طرز کی خوراک کے منفی اثرات کو کم کیا جاسکتا ہے۔ ان کے مطابق مشروم آنتوں، معدے اور دیگر نظامِ ہاضمہ میں مفید بیکٹیریا کو بڑھا کر پورے نظام کو تقویت دیتا ہے۔

ماہرین کا خیال ہے کہ برگر کلچر، مغربی کھانوں اور فاسٹ فوڈ سے معدے میں موجود ایک اہم مفید بیکڑیئم ٹیوری سی بیکٹر بالکل ختم ہوجاتا ہے۔ اس نایاب جرثومے کے خاتمے کے بعد انسان موٹاپے اور میٹابولزم امراض کی جانب بڑھتا چلا جاتا ہے۔

اب عام اویسٹر مشروم کھانے سے اس نقصان کا ازالہ کیا جاسکتا ہے۔ اس میں فائبر اور وٹامن ڈی کی بڑی مقدار ہوتی ہے جو اس نقصان کا ازالہ کرتی ہے۔ اسی لیے مشروم کو ایک بہترین ٹانک کے طور پر پیش کیا جاسکتا ہے۔

Advertisement

تحقیق کا خلاصہ یہ ہے کہ مشروم کھانے سے پورے معدے اور اس سے وابستہ نظام کو تندرست رکھا جاسکتا ہے لیکن اس ضمن میں مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔ یہی وجہ ہے کہ امریکی محکمہ خوراک و زراعت نے اسی جامعہ کو مزید تحقیق کےلیے کئی ملین ڈالر کی گرانٹ دی ہے۔ اس سے مزید تحقیق اور انسانی آزمائش کی جائے گی

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دہی کھانے کا درست اور فائدہ مند طریقہ جان لیں!
قبل از وقت جھریوں کو نمودار ہونے سے روکنا چاہتے ہیں تو یہ عادات اپنائیں!
کینسر جیسا جان لیوا مرض تیزی سے کیوں پھیل رہا ہے؟ وجہ جان لیں!
ورزش کرتے ہوئے وقت کے سست روی سے گزرنے کا احساس کیوں ہوتا ہے؟
دوارن حمل تناؤ بچے کی ذہنی صحت کو کس طرح متاثر کرتا ہے؟
سانپ کا کاٹنا جان لیوا کیوں ثابت ہوتا ہے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر