Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی سے ایک اور 14 سالہ لڑکی کی گمشدگی کا واقعہ، پولیس متحرک

Now Reading:

کراچی سے ایک اور 14 سالہ لڑکی کی گمشدگی کا واقعہ، پولیس متحرک
14 سالہ لڑکی کی گمشدگی

دعا زہرہ کے بعد کراچی سے ایک اور 14 سالہ لڑکی کی گمشدگی کی کا واقعہ سامنے آیا ہے ۔

کراچی میں سعود آباد ایس ون ایریا سے لاپتہ ہونے والی چودہ سالہ میٹرک کی طالبہ نمرہ کی خبر نشر ہونے کے بعد پولیس متحرک ہوگئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سعودآباد کے علاقے ایس اون ایریا کی رہائشی 14 سالہ میٹرک کی طالبہ نمرہ تاحال لاپتہ ہے ۔

پولیس حکام کے مطابق لاپتہ نمرہ کی تلاش جدید اور تکنیکی بنیادوں پر جاری ہے اور جلد ہی نمرہ کو بازیاب کروالیا جائے گا ۔

نمرہ کا موبائل فون اسکے لاپتہ ہونے کے بارہ گھنٹے بعد تک بھی آن رہا تھا جبکہ نمرہ کی پبجی گیم کے ذریعے ملتان کے رہائشی شاہ رخ اور علی سے دوستی تھی اور رابطہ بھی تھا۔

Advertisement

  اس حوالے سے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ 20 اپریل کو نمرہ کی والدہ کسی  کام کے سلسلے میں گھر سے باہر گئی تھی جب نمرہ گھر میں اکیلی تھی واپس آئی تو ان  کی بیٹی موجود نہیں تھی۔

اہل خانہ کے مطابق مقدمہ بھی درج کروادیا تھا مگر پانچ  دن ہوگئے بچی کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔

خیال رہے کہ کراچی میں  گولڈن ٹاون کی 14 سالہ  دعا اور سعود آباد کی نمرہ کے لاپتہ ہونے سے والدین تشویش کا شکار ہیں۔

سوشل میڈیا پر لڑکیوں کی گمشدگی سے متعلق مختلف طرح کی باتیں کی جارہی ہیں جبکہ دونوں لڑکیاں کم و بیش ہم عمر ہی ہیں۔

دوسری جانب جوان لڑکیوں کے والدین بیٹیوں کی گمشدگی کے باعث ازیت کا شکار ہورہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہارجیت کھیل کا حصہ ہے، قومی ہاکی ٹیم نے پوری قوم کےدل جیت لیے، وزیراعظم
علی امین گنڈاپورنے بہت بدمعاشی کرلی اب مزیدنہیں کرنے دیں گے، فیصل کریم کنڈی
آصفہ بھٹوکو ڈرون سے زخمی ہونے کی وجہ سے شیخ زیداسپتال لایا گیا، یوسف رضا گیلانی
ہدف پورا کرنے کیلئے گندم کا ایک ایک دانا خریدیں گے، راناتنویرحسین
برطانیہ اور یورپ جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری
سندھ میں غیر رجسٹرڈ گاڑیوں اور ٹیکس دہندگان کے خلاف مہم شروع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر