Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈپٹی اسپیکر نے عدم اعتماد کی ووٹنگ سے انکار نہیں کیا تھا، شاہ محمود قریشی

Now Reading:

ڈپٹی اسپیکر نے عدم اعتماد کی ووٹنگ سے انکار نہیں کیا تھا، شاہ محمود قریشی

شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر نے عدم اعتماد کی ووٹنگ سے انکار نہیں کیا تھا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین کی پاسداری ہم پر لازم ہے، اس کے باوجود وفاداریاں تبدیل، اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد سے پہلے وفاداریاں خریدنے کی مخالفت کر چکے ہیں، سینیٹ الیکشن میں ووٹوں کی خریدوفروخت کی گئی، سینیٹ نشست کیلئے یوسف رضا گیلانی نے بازار لگایا، ہم نے الیکشن کمیشن میں ثبوت دیے۔

 شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایک سال ہوگیا ثبوت کے باوجود ہمیں انصاف نہیں ملا، درپردہ حکومت تبدیلی کی کوششیں کی جارہی ہیں، ہم آج ہیں کل نہیں ہوں گے، یہ بھی نہیں ہوں گے۔

وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایک وقت آئے گا تاریخ ڈرامہ کرنے والوں کو بےنقاب کرے گی، آج فیصلہ کرنا ہے کہ خودمختاری سے جینا ہے یا غلامی سے، پاکستان آج تاریخ کے دوراہے پر کھڑا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ شاید میرا بطور وزیر خارجہ آخری دن ہے، وزیراعظم کے ماسکو کے دورے کا فیصلہ ایک دن میں نہیں کیا گیا، یوکرین پر چڑھائی سے قبل دورے کا فیصلہ کیا گیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے بعد پاکستان کے مفاد میں روس کا دورہ کیا گیا، امریکہ کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر نے پاکستان کے مشیر سلامتی کو دورہ روس نہ کرنے کا کہا، کہاں ایسا ہوتا ہے کہ ایک خودمختار ملک کو ڈکٹیشن دی جائے۔

وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کا احترام کرتا ہے، پاکستان دہشتگری کے خلاف ہے، ہم نے دہشتگری کی جنگ میں 83 ہزار لوگوں کی قربانی دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 20 مارچ کو پاکستان میں او آئی سی وزرائے خارجہ کا غیر معمولی اجلاس منعقد کیا گیا، شہباز شریف نے کہا کہ کوئی مراسلہ ہے تو ایوان میں رکھا جائے، مریم نواز نے الزام لگایا کہ خط وزارت خارجہ میں ڈرافٹ کیا گیا، پھر کہتا ہوں کہ خط اصلی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اپنے سفارتکاروں کے پروفیشنل ازم پر سوال نہ اٹھائیں، اپوزیشن ارکان اب بھی خط کے بارے میں مشکوک ہیں تو اجلاس کا ان کیمرہ اجلاس بلائیں، امریکہ میں پاکستان کے سفیر کو ایوان میں بلا کر بریفنگ لے سکتے ہیں۔

Advertisement

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عظمی بخاری کا ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
چکی مالکان نے کمشنر کراچی کے مقرر کردہ ریٹ مسترد کردیے
وزیراعلیٰ بلوچستان وکیل بنے کے بجائے جج بن کر فیصلہ کریں، امیر جماعت اسلامی
پنجاب حکومت کی بڑی کامیابی: نان روٹی ایسوسی ایشن 15 روپے کی روٹی فروخت کرنے پر رضا مند
اللہ تعالیٰ نے مجھے ماں کی دعاؤں سے اس مقام پر پہنچایا، محسن نقوی
12مئی جیسےسانحات سےسبق سیکھنےکی ضرورت ہے، بلاول بھٹو
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر