Advertisement
Advertisement
Advertisement

گھر سے مکھی مچھر کو بھگانا ہو یا کپڑوں کے داغ دھبے مٹانا ہو اب ہوا بہت آسان

Now Reading:

گھر سے مکھی مچھر کو بھگانا ہو یا کپڑوں کے داغ دھبے مٹانا ہو اب ہوا بہت آسان

آج ہم آپ کو اس اسٹوری میں کچھ ایسی ٹپس بتا رہے ہیں ، جس پر عمل کر کے خواتین اپنے گھریلو کام کچھ آسان کر سکتی ہیں۔

فرش کو چمکانا

فرش کے دھبے صاف کرنے کے لیے کپڑے دھونے والا سوڈا، صابن کے قتلے اور نمک ملا کر خوب رگڑیں۔ بالکل صاف اور چمکدار ہوجائے گا۔

مچھر بھگائیں

نارنگی یا سنگترے کے چھلکے خشک کرکے جلائیں اور دھواں گھر میں پھیلائیں کمرے مہک اٹھیں گے اور مچھر بھاگ جائیں گے۔

Advertisement

کیڑے اور مکھیاں

فرش دھونے سے پہلے پانی میں نمک ملا لیں کیڑے اور مکھیاں نہیں آئیں گی۔

ریشمی لباس کی چمک

ریشمی لباس کی چمک کو بحال کرنے کے لیے اگر اس کو اس پانی سے دھویا جائے جس میں آلو ابالے گئے ہوں تو ریشمی کپڑوں کی چمک دوبالا ہوجائے گی۔

کپڑوں پر تیل کے داغ

آپ کا سوٹ کاٹن کا ہو یا ریشمی اگر تیل کا دھبہ لگ جائے تو دھبے پر کوئی بھی ٹیلکم پاؤڈر اچھی طرح چھڑک دیں اور کپڑے پر استری پھیریں۔

Advertisement

پاؤڈر تیل کے داغ کو جذب کر لے گا اور سوٹ دھونے پرصاف ہو جائے گا۔ گرم پانی سے دھوئیں تو زیادہ اچھا ہے۔

چکنائی کے داغ

جتنی ممکن ہو سکے کپڑے سے صاف کرلیں۔ اس کے بعد اپنی انگلیوں سے واشنگ محلول اس جگہ پر مل کر اسفنچ میں گرم پانی جذب کرکے اس سے صاف کرلیں۔

اگر کپڑا دھل سکتا ہے تو اسے گرم پانی سے دھو لیں۔

پسینے کے دھبے

کپڑوں سے پسینے کے دھبے دور کرنے کے لیے دھبوں کی جگہ پر تھوڑا سا امونیا لگا کر دھوپ میں رکھ دیں۔ دھبے جاتے رہیں گے۔

Advertisement

جیولری کی حفاظت

اپنی جیولری کو چمکدار اور روشن بنانے کیلئے انہیں ابلے ہوئے آملہ اور ریٹھا کے پاؤڈر میں ایک گھنٹے کیلئے چھوڑ دیں۔ اس کے بعد کسی پرانے ٹوتھ برش سے انہیں رواں پانی میں دھو لیں۔

ریشمی ساڑھی کا رنگ اڑنے سے بچائیں

گھر پر ریشمی ساڑھی دھونا ہو تو پانی میں واشنگ پاوڈر کے ساتھ تھوڑا سا لیموں کا رس بھی ڈال دیں۔

یہ رس ساڑھی کو بد رنگ ہونے سے بچائے گا اور سلک کو نرم بھی رکھے گا۔

سویٹر کو نیا بنائیں

Advertisement

سویٹر کو اپنے گھٹنے پر رکھیں اور ایک نئے یا استعمال شدہ ریزر سے اس کا شیو بنائیں لیکن اسے گیلا نہ کریں۔ تمام روئیں صاف ہو جائیں گے اور سویٹر نیا لگنے لگے گا۔

شیشے کے ٹکڑوں سے بچنا

اگر کوئی شیشے کا گلاس ٹوٹ جائے اور اس کے ٹکڑے زمین پر بکھر جائیں تو آٹے کا ایک گولہ بنائیں اور اس کو زمین پر گھمائیے سب ٹکڑے اس میں چپک جائیں گے اور شیشے کے ٹکڑے پیروں میں نہین چبھیں گے۔

پھولوں کی تازگی

پھول نہ صرف خوبصورتی کی علامت ہوتے ہیں بلکہ طبیعت میں تازگی بھی پیدا کرتے ہیں انہیں زیادہ دیر تک تروتازہ رکھنے کے لیے گلدان میں ڈالے گئے پانی میں صابن یا اس کا ٹکڑا ڈال دیں۔

اس کے علاوہ پانی میں نمک ڈالنے سے بھی پھول دیر تک تازہ رہتے ہیں۔

Advertisement

شیشے کے برتن کو ٹوٹنے سے بچائیں

شیشے کے برتن میں گرم اشیا ڈالنے سے قبل اس میں پیپر نپکن لگالیں اس طرح گرمی سے شیشے کے برتن کریک ہونے سے محفوظ رہیں گے۔

اس کے علاوہ شیشے کے برتن میں کوئی بھی گرم ڈالنے سے پہلے اس میں اسٹیل کا چمچ اس میں ڈال دیں۔ برتن ٹوٹنے سے محفوظ رہے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کے سب سے چھوٹے پہاڑ کی اونچائی جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
بھارتی شخص نے ناک کا استعمال کرتے ہوئے منفرد عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا
سوشل میڈیا پر ’آل آئیز آن رفح‘ مہم زور پکڑ گئی
انوکھے فوبیا میں مبتلا بچے کو اسکول میں تعلیم حاصل کرنے سے روک دیا گیا
40 برس بعد اپنے مجسمے سے ملنے والی خاتون کا انوکھا اقدام
ایتھوپیا سے تعلق رکھنے والی خاتون کا انوکھا دعویٰ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر