Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اجے دیوگن دو بار جیل کی ہوا کھا چکے ہیں لیکن کس جرم میں؟

Now Reading:

اجے دیوگن دو بار جیل کی ہوا کھا چکے ہیں لیکن کس جرم میں؟

اجے دیوگن کاشمار بالی ووڈ کے معروف اداکاروں میں ہوتا ہے وہ اپنی عمدہ اداکاری کی بنا پر بالی ووڈ میں ایک منفرد مقام رکھتے ہیں۔ انہوں نے بالی ووڈ کئی بہترین  فلموں میں لازوال کردار ادا کئے۔

اجے دیو گن نے 1991 میں بالی ووڈ کی مشہور فلم پھول اور کاںٹے سے بطور اداکاری کا آغاز کیا، جبکہ اس کے بعد فلموں میں ان کا نام فلم کی کامیابی کی ضمانت بن گیا۔ اجے دیوگن کی مشہور فلموں میں دل والے، دل جلے، زخم، ہم دل دے چکے صنم، کمپنی، گول مال فرنچائز اور سنگھم شامل ہے۔

اجے دیوگن آج اپنی 53 ویں سالگرہ بنا رہیں ہیں اس موقع پر ان کا ایک پرانا انٹرویو شائع کیاگیا ہے جس میں انہوں ماضی کے جھرکوں میں سے کئی رازوں پر سے پردہ اٹھایا تھا۔

اجے دیوگن کا کہنا تھا کہ وہ اپنی کالج میں غنڈہ تھے، انہیں کارناموں کی بنا پر دوبار جیل کی ہوا بھی کھا چکے ہیں یہاں تک ایک بار وہ اپنے والد ویرودیوگن کی بندوق بھی ان کی اجازت کے بغیر لے گئے تھی جو کسی طرح درست بات نہیں تھی۔

اجے کا کہنا تھا کہ انہیں کبھی جدوجہد نہیں کرنی لیکن سخت محنت ضرورکی آپ سب کے لئے مشورہ ہے کہ کسی بھی مقام کوحاصل کرنے کےلئے سخت محںت کریں لیکن ایسی جدوجہد نہ کرنا جو میں نے کی ہے۔

Advertisement

اجے دیوگن جب محض 8 یا 9 برس کے تھے تب ہی سے وہ اپنے والد کے ساتھ فلموں کی ایڈیٹنگ میں ہاتھ بٹایا کرتے تھے جبکہ 12-13 برس کی عمر میں وہ اپنی فلمیں بنایا کرتے تھے کیونکہ ان کے والد نے انہیں ایک کیمرہ خرید کردیا تھا اس طرح یہ سلسلہ چلتا رہا ہے اور یوں وہ بالی ووڈ ایک بہترین اداکاربننے میں کامیاب ہوگئے۔

اجے دیوگن نے جنم دن کے موقع پر اپنی فلم رن وے 34 کا ٹیزربھی ریلیز کیا ہے یہ فلم ایک حقیقی کہانی پر بنائی گئی ہے اس فلم اجے دیوگن کے علاوہ امیتابھ بچن بھی موجود ہیں۔

بالی ووڈ کی کئی مشہور شخصیات نے اجے دیوگن کو ان کی سالگرہ پر مبارک باد پیش کی ہے ان میں اکشے کمار سر فہرست ہیں۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کیس میں گرفتار ہونیوالے شوٹرز کے تہلکہ خیز انکشافات
ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ نے نیٹ فلکس پر اہم ریکارڈ قائم کردیا
"ہیرا منڈی" فکشنل کہانی ہے، اسے تاریخ کے تناظر میں نہ دیکھا جائے؛ سوناکشی سنہا
دو بیٹیوں کی ماں ہونے کے باوجود دوبارہ کسی سے محبت ہوگئی؛ اداکارہ شگفتہ اعجاز
معروف ہدایتکار کو 8 سال قید کی سزا
میٹ گالا 2024 میں شرکت کیلئے عالیہ بھٹ نے کتنی رقم ادا کی؟ جان کر آپکے ہوش اُڑ جائیں گے!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر