وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کے لئے حکومتی کی جانب سے ایک بار پھر نئی حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کے کل ہونے والے اجلاس میں عدم اعتماد کی ووٹنگ میں پاکستان تحریک انصاف کے ممبران بھی شرکت کریں گے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی میں عدم اعتماد کے خلاف ووٹ کاسٹ کریں گے۔
تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کی صورت میں حکومت کی شکست یقینی ہے کیونکہ حکومت کے کئی اتحادی اس سے الگ ہوچکے ہیں جب کہ تحریک انصاف کے کم ازکم 18 ارکان منحرف ہوکر اپوزیشن سے مل گئے ہیں۔
اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے پارٹی چیئرمین کی حیثیت سے اپنے ارکان قومی اسمبلی کو خط لکھا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ ووٹنگ کے دوران کوئی رکن قومی اسمبلی پارلیمنٹ نہ آئیں۔
خط میں کہا گیا تھا کہ کوئی بھی رکن پارٹی کی ہدایات کی خلاف ورزی نہ کرے بصورت دیگر اس کے خلاف آئین کے آرٹیکل 63 اے کا اطلاق ہوگا۔
تحریک عدم اعتماد- اس سازش سے دور رہیں – نہ صرف پی ٹی آی کے اراکین بلکہ اپوزیشن جماعتوں کے اراکین بھی انجانے میں غلطی نہ کر جائیں- اس کا حصہ نہ بنیں – یہ قوم کبھی آپکو معاف نہیں کرے گی- تمام محب وطن اس سازش کو ناکام بنائیں – اللہ تعالی ہمارے وطن کا حامی و ناصر ہو – آمین pic.twitter.com/vkzuABCtem
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) March 29, 2022
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News