Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کچھ مخصوص لوگوں نے مسجد نبویؐ کا تقدس پامال کیا، مریم اورنگزیب

Now Reading:

کچھ مخصوص لوگوں نے مسجد نبویؐ کا تقدس پامال کیا، مریم اورنگزیب
مسجد نبویؐ کا تقدس

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کچھ مخصوص لوگوں نے مسجد نبویؐ کا تقدس پامال کیا ہے۔

وزیر اطلاعات نشریات مریم اورنگزیب نے مسجد نبوی میں وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے وفد کے خلاف نعرے بازی کے واقعے کی مذمت کی ہے۔

ویڈیو پیغام میں وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ مدینہ منورہ کی مقدس سرزمین کو سیاست کے لیے استعمال نہ کیا جائے۔

 

انہوں نے ایسے واقعات کو معاشرے کے لیے تباہی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے کارکن بھی وہاں موجود تھے لیکن انہیں ہدایت کی گئی تھی کہ وہ ایسا رویہ نہ اپنائیں۔

Advertisement

انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ سماج کا ایک طبقہ ہے، جو ان روایات کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔ اسے بدلنے میں وقت لگے گا لیکن ہمارے مثبت رویوں سے یہ رویے بدلیں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اس سے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں لوگوں کو مسجدِ نبوی میں حکومتی وفد کے خلاف  چور چور کے نعرے لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور شاہ زین بگٹی کو لوگوں کو نظر انداز کرتے ہوئے جاتے دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ ان کے اردگرد سیکیورٹی عملہ موجود ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہارجیت کھیل کا حصہ ہے، قومی ہاکی ٹیم نے پوری قوم کےدل جیت لیے، وزیراعظم
علی امین گنڈاپورنے بہت بدمعاشی کرلی اب مزیدنہیں کرنے دیں گے، فیصل کریم کنڈی
آصفہ بھٹوکو ڈرون سے زخمی ہونے کی وجہ سے شیخ زیداسپتال لایا گیا، یوسف رضا گیلانی
ہدف پورا کرنے کیلئے گندم کا ایک ایک دانا خریدیں گے، راناتنویرحسین
برطانیہ اور یورپ جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری
سندھ میں غیر رجسٹرڈ گاڑیوں اور ٹیکس دہندگان کے خلاف مہم شروع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر