Advertisement
Advertisement
Advertisement

ماہر نانبائی روٹی کو نرم کیسے بناتے ہیں؟ جانیں

Now Reading:

ماہر نانبائی روٹی کو نرم کیسے بناتے ہیں؟ جانیں
روٹی

روٹیاں گھر میں آپ سب ہی بناتے ہیں اور یقیناً سب کو بنانی آتی بھی ہوں گی لیکن جب بازار سے چپاتی منگواتے ہیں تو اس کا ذائقہ ہی الگ ہوتا ہے کیونکہ ماہر نانبائی کا روٹی بنانے کا طریقہ تھوڑا الگ ہوتا ہے جس سے روٹی کا ذائقہ مزید اچھا ہوجاتا ہے۔

ماہر نانبائی روٹی کو نرم کیسے بناتے ہیں؟ آئیں جانتے ہیں۔

آٹا گوندھنے کا طریقہ

ایک پیالے میں حسبِ ضرورت آٹا لیں اس میں تھوڑا سا نمک، ایک چمچ آئل اور تھوڑا سا میدہ شامل کرلیں یعنی تین کپ آٹا ہے تو اس میں آدھا کپ میدہ ڈال لیں اور اس آٹے کو پانی کی مدد سے گوندھیں لیکن آٹے کو نرم نہ گوندھیں بلکہ تھوڑا سا سخت ہی رکھیں اور آدھے گھنٹے تک ڈھک کر فریج کے بغیر رکھ دیں۔

روٹی بنانے کا طریقہ

Advertisement

ہتھیلی پر تھوڑا سا آئل لگائیں اور آٹا لے کر پیڑا بنالیں اور روٹی کو اچھی طرح بیل لیں پھر اس کو توے پر ڈالیں اور جیسے ہی روٹی کی اوپری سطح پر ایک سے دو چھوٹے غبارے بننے لگیں یا آپ کو اندازہ ہو کہ نیچے سے پک گئی ہے تو سائیڈ بدل لیں اور جہاں سے روٹی پھولتی جائے وہاں کپڑے کی مدد سے اس کو دباتی جائیں آہستہ آہستہ روٹی پوری پھول جائے گی ۔

لیجئیے ہوگئی آپ کی بازار جیسی مزیدار اور نرم سی روٹی تیار۔

اب ایک مرتبہ روٹی پر تھوڑے سے آئل کا اسپرے کردیں اور ساری روٹیاں بنانے کے بعد ان کے اوپر کاغذ رکھ کر ڈھک دیں۔

اس طرح سے آپ کی روٹی سخت بھی نہیں پڑے گی اور دن بھر کے لئے نرم رہے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کے سب سے چھوٹے پہاڑ کی اونچائی جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
بھارتی شخص نے ناک کا استعمال کرتے ہوئے منفرد عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا
سوشل میڈیا پر ’آل آئیز آن رفح‘ مہم زور پکڑ گئی
انوکھے فوبیا میں مبتلا بچے کو اسکول میں تعلیم حاصل کرنے سے روک دیا گیا
40 برس بعد اپنے مجسمے سے ملنے والی خاتون کا انوکھا اقدام
ایتھوپیا سے تعلق رکھنے والی خاتون کا انوکھا دعویٰ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر