
اکثر افراد رمضان میں بغیر سحری کا روزہ رکھ لیتے ہیں، ایسے روزہ رکھنا ٹھیک ہے مگر جان بوجھ کر سحری ترک کرنا اہل کتاب کی مشابہت ہونے کے سبب جائز نہیں ہے۔
بعض لوگ سوچتے ہیں کہ ہم نے بغیر سحری کا روزہ رکھا ہے جس کا زیادہ ثواب ملے گا تو ایسا بالکل نہیں ہے۔
اس حوالے سے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام کے دوران بتایا گیا کہ سحری کا شمار واجبات میں نہیں کیا گیا لیکن سحری کھانا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت ہے اس کی بہت تاکید بھی آئی ہے۔
انہوں نے صحیح بخاری کی حدیث نمبر 1923 (تَسَحَّرُوا فَإِنَّ فِي السَّحُورِ بَرَكَةً) کا حوالہ دیا جس کا ترجمہ یہ ہے سحری کھایا کرو کیونکہ سحری میں برکت ہے۔
سحری کی باقاعدہ تاکید کی گئی ہے کہ انسان سحری کو ترک نہ کرے،سحری کرنا عبادت اور ثواب کا ذریعہ بھی ہے البتہ اگر کوئی شخص سحری کے وقت بیدار نہیں ہوسکا یا با امرِ مجبوری سحری کا اہتمام نہیں کر سکا تو سحری کھائے بغیر بھی روزہ رکھ سکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News