Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایلوویرا سے متعلق کچھ ایسے حيران کن حقائق جو بہت کم لوگوں کو معلوم ہیں

Now Reading:

ایلوویرا سے متعلق کچھ ایسے حيران کن حقائق جو بہت کم لوگوں کو معلوم ہیں

آج ہم آپ کو ایلوویرا سے متعلق کچھ ایسے حيران کن حقائق بتا رہے ہیں ، جو بہت کم لوگوں کو معلوم ہیں۔

1) ايلويرا زیادہ آکسيجن دينے والا پودا

ایلوویرا دوسرے پودوں کی بہ نسبت آکسیجن زیادہ رکھتا ہے۔

حقیقت یہ ہے کہ زیادہ تر پودے سورج کی روشنی میں آکسیجن دیتے ہیں جبکہ ایلوویرا دن میں تو آکسیجن بناتا ہی ہے مگر رات میں بھی آکسیجن دیتا ہے۔

2) پانی کی وافر مقدار

Advertisement

دوسری حیرت انگیز بات یہ ہے کہ ایلوویرا کے اندر بے پناہ پانی موجود ہے۔ تقریباً 98 فیصد ایلوویرا پانی پر مشتمل ہے اور صرف دو فیصد باقی منرلز اور وٹامنز پائے جاتے ہیں۔

3) جانوروں کے لئے فائدہ مند

انسان تو ایلوویرا کا استعمال دوا کے طور پر کرتے ہی چلے آرہے ہیں مگر جانوروں کے لیے بھی حیرت انگیز طور پر یہ اتنا ہی مفید ہے۔

ایلوویرا کا محلول بنا کر جانوروں کی جلد پر چھڑکنے سے موجود بیکٹریا مر جاتے ہیں، ان جانوروں کو مچھر اور دیگر کیڑے مکوڑوں سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔

4) مٹی کے بغير بڑھنے والا پودا

ایلوویرا کا پودا بغیر مٹی کے بھی اگایا جاسکتا ہے، کسی بھی پودے کے لئے مٹی از حد ضروری ہے، اس کے بغیر پودے کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا مگر ایلوویرا کے لیے شاید مٹی اہم نہیں، ان کو صرف پانی میں بھی اپنی جڑوں کو پھيلتے دیکھا گیا ہے۔

Advertisement

5) غذا کو محفوظ رکھنے والا

ایلوویرا بہترین فوڈ پریزرویٹوو بھی ہے یعنی کہ غذا کو محفوظ رکھنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اسپین میں کیے گئے ایک تجربے میں کچھ انگوروں کے گچھے کو ایلوویرا جل لگا کر اور کچھ بغیر جل لگے فريج میں رکھے گئے، سات روز کے بعد جب ديکھا گيا تو حيران کن طور پر ایلوویرا میں موجود انگور پہلے کی طرح تروتازہ پائے گئے جبکہ دوسرے گل چکے تھے۔

یہی نہیں بلکہ جل لگے انگور تقریباً 35 روز تک قابل استعمال رہے۔

6) بہترين جلد کا ٹانک

 سورج کى تپش سے جلد کی جلنے کا تناسب بھی بڑھتا جا رہا ہے جس سے خراش اور دیگر جلدی بیماریاں عام ہو رہی ہیں۔

Advertisement

 ایلویرا ان سب مسائل کے حل کے لئے بہترین ٹانک ہے۔

ایلوویرا میں پودینے جیسی ٹھنڈک ہوتی ہے، یہ جلے ہوئے حصوں پر لگانے سے جلد کو خشکی سے دور کرتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کے سب سے چھوٹے پہاڑ کی اونچائی جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
بھارتی شخص نے ناک کا استعمال کرتے ہوئے منفرد عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا
سوشل میڈیا پر ’آل آئیز آن رفح‘ مہم زور پکڑ گئی
انوکھے فوبیا میں مبتلا بچے کو اسکول میں تعلیم حاصل کرنے سے روک دیا گیا
40 برس بعد اپنے مجسمے سے ملنے والی خاتون کا انوکھا اقدام
ایتھوپیا سے تعلق رکھنے والی خاتون کا انوکھا دعویٰ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر