Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایلون مسک کی پرائیویٹ جیٹ میں ایئرہوسٹس کو ہراساں کرنے کی تردید

Now Reading:

ایلون مسک کی پرائیویٹ جیٹ میں ایئرہوسٹس کو ہراساں کرنے کی تردید

ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ انہوں نے 6 سال قبل ایک ائیرہوسٹس کو جنسی طور پر ہراساں کیا تھا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق الیکٹرونک کاریں بنانے والی کمپنی ٹیسلا اور ٹیکنالوجی کمپنی اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ انہوں نے ایک ایئرہوسٹس کو جنسی طور پر ہراساں کیا اور معاملہ دبانے کے لیے ڈھائی لاکھ ڈالر کی رقم بھی ادا کی تھی۔

تاہم دوسری جانب ایلون مسک نے اس خبر کی تردید کی ہے۔ ایک مشہور بزنس جریدے کی رپورٹ کے مطابق 2016 میں ایلون مسک نے ایک پرائیویٹ جہاز میں دوران سفر خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کیا تھا۔

جنسی ہراسگی کا نشانہ بننے والی خاتون کی دوست کا کہنا ہے کہ انہوں نے خود اس واقعے کے بارے میں بتایا تھا کہ ایلون مسک نے ان کو ہراساں کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق اسی خاتون نے 2018 میں اپنے وکیل سے رابطہ کیا جس سے ایسا تاثر ملا کہ وہ عدالت جانا چاہتی ہیں، جس پر ایلون مسک کی جانب سے ان سے رابطہ کیا گیا اور ان کی کمپنی سپیس ایکس کی وساطت سے انہیں ڈھائی لاکھ ڈالر دیے گئے۔

Advertisement

بزنس جریدے کی رپورٹ میں یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ ایئرہوسٹس اور ان کی دوست نے کچھ ایسی دستاویز بھی شیئر کی ہیں، جو ایئرہوسٹس کی کہانی کو تقویت دیتی ہیں۔

یہ وہی دستاویز ہیں جو ایئرہوسٹس نے واقعے کے بعدا سپیس ایکس کو شکایت کے لیے استعمال کی تھیں۔تاہم انسائیڈر نے ان کاغذات کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔

رپورٹ کے حوالے سے جب ایلون مسک سے پوچھا گیا تو انہوں نے رپورٹ کو ’سیاسی‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس اسٹوری کے حوالے سے اور بھی بہت کچھ ہے.

ایلون مسک نے کہا کہ اگر میں جنسی طور پر ہراساں کرنے کی طرف مائل ہوں تو یہ ممکن نہیں تھا کہ میرے 30 سالہ کیریئر میں یہ بات چھپی رہتی۔

تاہم انہوں نے اس کی وضاحت نہیں کی کہ انہوں نے رپورٹ کو سیاسی کیوں قرار دیا ہے۔

رپورٹ سامنے آنے کے بعد انہوں نے ٹویٹ میں اپنا ردعمل دیا اور لکھا کہ اب وہ ری پبلکن کو ووٹ دیں گے جبکہ ماضی میں زیادہ تر ڈیموکریٹس کو دیتے آئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
روس نے شہریت کی درخواست کیلئے با حجاب تصویر کی اجازت دے دی
اچانک دو روزہ تعطیل کا اعلان کردیا گیا
رفح آپریشن سے متعلق ہمیں خدشات ہیں، امریکی محکمہ خارجہ
یو اے ای میں بارشوں کی پیشگوئی، تعلیمی ادارے بند کردیے گئے
متحدہ عرب امارات، محکمہ موسمیات نے ایک اور خطرے کی گھنٹی بجا دی
بڑا استعفیٰ آگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر