Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک کے مختلف علاقوں میں موسم آج بھی گرم اور خشک رہے گا

Now Reading:

ملک کے مختلف علاقوں میں موسم آج بھی گرم اور خشک رہے گا
ملک کے مختلف علاقوں میں موسم

پاکستان کے مختلف علاقوں میں جاری ہیٹ ویو کا سلسلہ آج بھی برقرار رہے گا جس کی پیش نظر  درجہ حرارت 40 سے تجاوز کرنے کے امکانات ہیں۔

 اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا جبکہ ملک کے وسطی اور جنوبی اضلاع میں گردآلود ہوائیں چلنے کے امکانات ہیں۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ کراچی سمیت سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا جبکہ بعداز دوپہرگردآلود ہواؤں چلنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہنے کے ساتھ گردآلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب خیبرپختونخواہ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ گردآلود ہوائیں چلنے کے امکانات ہیں۔

Advertisement

اسکے علاوہ بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں موسم شدید گرم رہنے کے ساتھ بعداز دوپہرگردآلود ہواؤ ں کی توقع کی جارہی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔

خیال رہے کہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے سندھ نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ ہیٹ ویو سے نمٹنے کے لیے گرمی کی شدید لہر کے اوقات میں احتیاط برتیں۔

عام لوگوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ پانی کے معقول استعمال کے ساتھ چوٹی کے اوقات میں براہ راست سورج کی روشنی میں غیر ضروری نمائش سے گریز کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پوری قوم کو اپنی بہادر فورسز پر فخر ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان
پاک فوج شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کی سیکیورٹی کیلئے مامور
پی ٹی آئی جو کر رہی ہے اسکو اسلام آباد پر دشمن کا حملہ سمجھتے ہیں، وزیر دفاع
پنجاب حکومت نے لاہور سمیت مختلف اضلاع کے لیے فوج طلب کرلی
تحریک انصاف نے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر سے مدد مانگ لی
اساتذہ کی محنت سے ہی قوم کا مستقبل شاندار بنتا ہے، وزیراعلیٰ سندھ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر