راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور سابق پاکستانی اسپیڈاسٹار شعیب اختر کا خیال ہے کہ رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے بلے باز ویرات کوہلی جاری آئی پی ایل 2022 میں اوورٹری کر رہے ہیں اور یہ طریقہ ان کے حق میں کام نہیں کر رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شعیب اختر نے بھارت کے ٹاپ فلائٹ کرکٹر کو کھیل سے لطف اندوز ہونے پر توجہ دینے اور بہت زیادہ تناؤ سے بچنے کا مشورہ دیا ہے۔
33 سالہ کھلاڑی نے جاری آئی پی ایل میں 11 میچز میں صرف 216 رنز بنائے ہیں، جس کی اوسط 21.60 ہے جو ان کے معیار سے کافی نیچے ہے۔
آج ممبئی میں سن رائزز حیدرآباد کے خلاف میچ میں ان کی بلے بازی ایک بار پھر زیربحث آئے گی۔
خراب کارکردگی پرشعیب اختر نے ویرات کوہلی کو مشورہ دیا کہ وہ توقعات کے بوجھ تلے دب جانے کے بجائے کھیل کے لطف کے عنصر کو ذہن میں رکھیں۔
یہ بھی پڑھیں:آئی پی ایل 2022: مایوسی کے بادل نہ جھٹے،کوہلی تیسری بار صفر پر آؤٹ
ان کا کہنا تھا کہ کوہلی ایک عظیم کھلاڑی ہیں اس کے پاس ثابت کرنے کے لیے کچھ نہیں ہے لیکن وہ باہر نکلنے کے نئے طریقے ڈھونڈ رہا ہے کیونکہ وہ دباؤ میں ہے، وہ بہت زیادہ کوشش کر رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کوہلی کو صرف وہاں جانے اور کھیل سے لطف اندوز ہونے کی ضرورت ہے،ویرات کوہلی جیسے لیجنڈز واپسی کا طریقہ جانتے ہیں لیکن دنیا اسے گھٹنوں کے بل نیچے دھکیل رہی ہے
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News