Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

منحرف ارکان قومی اسمبلی کے خلاف نا اہلی ریفرنسز کا کیس، سماعت ملتوی

Now Reading:

منحرف ارکان قومی اسمبلی کے خلاف نا اہلی ریفرنسز کا کیس، سماعت ملتوی
ضمنی انتخابات

پی ٹی آئی کے  منحرف ارکان قومی اسمبلی کے خلاف نا اہلی ریفرنسز کے کیس کی سماعت منگل تک کے لئے ملتوی کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں ای سی پی کے تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران پی ٹی آئی کے منحرف ایم این اے نور عالم خان کے وکیل نے جواب جمع کرا دیا۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے ای سی پی سے پی ٹی آئی کے الگ الگ پارلیمنٹیرینز کے تحریری جوابات پڑھنے کے لیے کچھ وقت مانگا۔

اس دوران ای سی پی بنچ نے پی ٹی آئی کے منحرف ارکان پنجاب اسمبلی سے بھی جواب طلب کر لیا ہے۔

Advertisement

بعدازاں سماعت کو منگل تک کے لئے ملتوی کردیا گیا ہے ۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کے خلاف نااہلی ریفرنسز پر سماعت کیلئے نوٹسز جاری کیے تھے۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے 20 ارکان قومی اسمبلی کو 6 مئی کو نااہلی ریفرنسز پر جواب جمع کرانے کی ہدایت بھی کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
معاشی ٹیم کے ایکسٹرنل فنانسنگ کے ابتدائی تخمینہ پر آئی ایم ایف سے مذاکرات
وزیراعظم کا دورہ آزاد جموں و کشمیر
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات؛ صوبے کی ترقی کے امور پر تبادلہ خیال
بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی کیلئے اڈیالہ جیل میں انتظامات مکمل
علی امین گنڈاپور کی 9 مئی کے ایک اور مقدمے میں ضمانت منظور
عوامی مسائل کا حل ترجیح ہے، ممکنہ وسائل ضرور فراہم کریں گے، مریم نواز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر