Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

(ن) لیگ کا ہنگامی اجلاس، وزیراعظم پارٹی کی سینئر قیادت کے ہمراہ لندن پہنچ گئے

Now Reading:

(ن) لیگ کا ہنگامی اجلاس، وزیراعظم پارٹی کی سینئر قیادت کے ہمراہ لندن پہنچ گئے

پاکستان مسلم لیگ ن کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کے لئے وزیراعظم پارٹی کی سینئر قیادت کے ہمراہ لندن پہنچ گئے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف اور ن لیگ سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزراء اسلام آباد سے لندن روانہ ہوئے ہیں جہاں ان کی ملاقات نواز شریف  سے ہوگی۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم  شہبازشریف برٹش ایئر ویز کی پرواز بی اے 260  سے لندن روانہ ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیر اعظم نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف اور ن لیگی وزراء کو ملاقات کے لیے لندن طلب کیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی سینئر قیادت لندن میں اجلاس کیلئے رات کے وقت روانہ ہوچکی ہے جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف کی بھی اجلاس میں شرکت کا امکان ہے۔

Advertisement

 ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں شرکت کیلئے شاہد خاقان عباسی لندن میں پہلے سے موجود ہیں جبکہ احسن اقبال، مریم اورنگزیب، سعد رفیق اور خرم دستگیر لندن روانہ ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس کے بعد حکومتی ترجمان نے کہا کہ دورے کا مقصد ملک کو درپیش اہم مسائل پر مشاورت ہے جس پر انہوں نے زور دیا کہ سیاسی جماعتوں میں یہ کوئی غیر معمولی عمل نہیں ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کا اہم ایجنڈا اس بات پر بات چیت ہو گا کہ یا تو پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی جاری رکھی جائے یا پھر نرخوں میں اضافہ کیا جائے ۔

ذرائع نے بتایا کہ پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ آئی ایم ایف کے پروگرام کی بحالی کے لیے بھی ایک پیشگی شرط ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بطور وزیر اعظم میں نے 58-2 بی کا خاتمہ کیا، یوسف رضا گیلانی
چینی برآمد کرنے کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے، شوگر ملز ایسوسی ایشن
مولانا فضل الرحمان کا ذمہ داران سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب
کالی چائے کے ٹیکس چھوٹ کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن
چنگاری نے 2 کروڑ سے زائد کی گندم جلا کر راکھ کر دی
یونیورسٹی آف سرگودھا کا فٹ بال گراؤنڈ میدان جنگ میں بدل گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر