Advertisement
Advertisement
Advertisement

اقتدار اعلیٰ کا فیصلہ عوام نے کرنا ہے، فواد چوہدری

Now Reading:

اقتدار اعلیٰ کا فیصلہ عوام نے کرنا ہے، فواد چوہدری

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت عارضی طور پر کام کررہی ہے جبکہ اقتدار اعلی کا فیصلہ عوام کو کرنا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ سب سے اہم مسلئہ پنجاب میں بحران ہے جہاں 25 اراکین نے الیکشن میں باقاعدہ ووٹ دیا ہے، الیکشن کمیشن کو چایئے تھا کہ سب کو ایک ساتھ بلائے۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے آج نوٹسز دیئے ہیں اور ہمیں سمجھ نہیں آرہی کہ اتنے اہم معاملے کو اتنا سادہ کیسے لیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اتنا بڑا صوبہ انتشار کا شکار ہے جس کو نارمل نہیں لیا جا سکتا ہے اس پر فوری نوٹس لینے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ایک نام نہاد حکومت پنجاب میں چل رہی ہے اور ابھی تک کابینہ نہیں بن سکی ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ پنجاب معاشی بحران میں چلا گیا ہے جس پر گورنر پنجاب نے جس طرح اسٹینڈ لیا ہے ہم ان کے شکر گزار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ حکومت 20 مئی سے پہلے فارغ ہو جائے گی جس کے بعد عوام نے فیصلہ کرنا ہے کہ اقتدار کس کے پاس ہو گا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ہر حالت میں 90 دن کے اندر الیکشن کروانا ہے اور جو الیکشن نہیں کروا سکتا وہ عہدے سے استعفیٰ دے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج عمران خان جلسوں کی سیکنڈ لیگ کا آغاز کر رہے ہیں جس میں عوام کا ریلا لانگ مارچ میں اسلام آباد کی طرف بڑھے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر