Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیا آپ ناخن گوشت میں گھسنے سے پریشان ہیں؟ یہ ٹوٹکے آزمائیں

Now Reading:

کیا آپ ناخن گوشت میں گھسنے سے پریشان ہیں؟ یہ ٹوٹکے آزمائیں

اگر آپ کے پیر کے ناخن بھی گوشت میں دھنس کر انفیکشن کا باعث بنتے ہیں تو ان گھریلو نسخوں کے استعمال سے خود کو تکلیف سے بچائیں۔

ان گھریلو ٹوٹکوں کے استعمال سے نہ صرف اس انفیکشن کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے بلکہ آئندہ بھی اس سے بچا جا سکتا ہے۔

 پاؤں کو نیم گرم صابن والے پانی میں بھگونا

اگر ناخن گوشت میں دھنس جائے تو اس صورت میں دن میں تین بار پاؤں کو نیم گرم صابن والے پانی میں بیس منٹ تک بھگو کر رکھیں۔

زیادہ بہتر نتائج کے لیے پانی میں تھوڑا نمک بھی شامل کیا جا سکتا ہے اس سے نہ صرف درد میں افاقہ ہو گا بلکہ جلد کی نرمی سے ناخن کو گوشت سے نکالنے میں بھی مدد ملے گی۔

Advertisement

 سیب کے سرکے میں پاؤں کو بھگونا

سیب کا سرکہ اپنی افادیت کے لحاظ سے بہت اچھی چیز ہے یہ ایک جانب تو جراثیم کش ہوتا ہے اس کے ساتھ ساتھ یہ سوزش کا بھی خاتمہ کرتا ہے اور درد سے نجات دلانے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

اس کے لیے ایک ٹب نیم گرم پانی میں ایک چوتھائی کپ سیب کے سرکے کو شامل کریں اور بیس منٹ تک اس میں پیر کو بھگوئيں اس کے بعد پیر کو خشک کر لیں۔

 ناخن پر اینٹی بائوٹک مرہم لگائيں

انفیکشن کے خاتمے اور جراثیموں کو بڑھنے سے روکنے کے لیے اینٹی بائوٹک مرہم بہت ضروری ہے اس لیے ناخن اور اس کے اردگرد کی جلد پر اینٹی بائيوٹک مرہم لگانے کے بعد اس کے اوپر پٹی کر لیں تاکہ گوشت نرم ہو سکے اور ناخن کی نمو درست انداز میں باہر کی جانب ہو سکے۔

Advertisement

 آرام دہ جوتوں اور موزوں کا استعمال کریں

ناخن کے گوشت میں دھنسنے کا ایک سبب تنگ جوتے بھی ہیں اس لیے اس تکلیف کی صورت میں ایسے جوتوں کے استعمال سے اجتناب برتیں جو تنگ ہوں اور ان کی جگہ کھلے جوتے اور آرام دہ سوتی موزوں کا استعمال کریں تاکہ ناخن کو مزید تکلیف نہ ہو۔

 پیاز یا لہسن کا استعمال

تھوڑے سے پکانے کے آئل میں ایک جویا لہسن یا چھوٹا ٹکڑا پیاز کا کاٹ کر ہلکا سا سنہرہ کر لیں۔

اس کے بعد اس کو نیم گرم حالت میں ناخن پر رات بھر کے لیے باندھ دیں صبح تک نہ صرف انفیکشن کا خاتمہ ہو جائے گا بلکہ ناخن بھی جلد کے نرم ہونے کے سبب درست حالت میں آجائے گا۔

 لیموں کا عرق اور شہد

Advertisement

لیموں اور شہد دونوں ہی زخموں کے لیے بہترین ہوتے ہیں اس لیے ان دونوں کو ملا کر پٹی باندھ دینے سے چند دنوں ہی میں تکلیف سے نجات مل سکتی ہے۔

یہ تمام نسخے اگرچہ کافی حد تک تکلیف کو کم کرنے کا سبب بن سکتے ہیں لیکن اگر دو سے تین دن استعمال کے باوجود بھی اگر آرام نہ آئے تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیۓ ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
قبل از وقت جھریوں کو نمودار ہونے سے روکنا چاہتے ہیں تو یہ عادات اپنائیں!
کینسر جیسا جان لیوا مرض تیزی سے کیوں پھیل رہا ہے؟ وجہ جان لیں!
ورزش کرتے ہوئے وقت کے سست روی سے گزرنے کا احساس کیوں ہوتا ہے؟
دوارن حمل تناؤ بچے کی ذہنی صحت کو کس طرح متاثر کرتا ہے؟
سانپ کا کاٹنا جان لیوا کیوں ثابت ہوتا ہے؟
جسمانی وزن میں کمی کے لئے یہ عادت اپنائیں۔۔۔
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر