Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

مصالحوں کی ملکہ کالی مرچ اب گھر میں خود اُگائیں

Now Reading:

مصالحوں کی ملکہ کالی مرچ اب گھر میں خود اُگائیں

کالی مرچوں کے بغیر نا شتے میں انڈہ کھانے کا مزہ نہیں آتا  اور یہی وجہ ہے کہ آپ کو کالی مرچ ہر روز لازمی چاہیئے ہوتی ہے تو چلیں اب بتادیتے ہیں ان کو بھی گھر میں اگانے کا اہم طریقہ۔

گھر پر اگائیں کیسے۔۔۔؟

کالی مرچوں کے بیجوں کو ایک دن پانی میں بھگو کر رکھیں پھر خشک کرلیں اور اب مٹی کے گملے میں ڈال دیں یا کسی بوتل میں ڈال لیں اور معمول کی طرح کھاد ڈالیں اور پانی دیں۔

دو ماہ میں یہ تیار ہو کر آپ کے کھانوں کی زینت اور ذائقہ بڑھا دے گا۔

 کالی مرچ کے بے شمار فوائد 

Advertisement

طبی ماہرین کے مطابق کالی مرچ کی 100 گرام مقدار میں 251 کیلوریز ، 5 فیصد فیٹ ، 7 فیصد سیچوریٹڈ فیٹ،21 فیصد پوٹاشیم ، 100 فیصد ڈائیٹری فائبر ،10 فیصد پروٹین ، 10 فیصد وٹامن اے ، 44 فیصد کیلشیم ، 53 فیصد آئرن ، 15 فیصد وٹامن بی 6 ، 42 فیصد میگنیشیم اور 20 ملی گرام سوڈیم پایا جاتا ہے ۔

کالی مرچ پیٹ کے مسائل دور کرنے میں کار آمد 

طبی ماہرین کے مطابق کالی مرچ کے استعمال سے معدہ ’ہائیڈروکلورک ایسڈ‘ نامی ایک مادہ خارج کرتا ہے جو معدے، آنتوں کی صفائی اور صحت کو یقینی بناتا ہے، ہائیڈروکلورک ایسڈ سے آنتوں میں موجود فاضل مادوں کا صفایا ہو جاتا ہے، معدے اور آنتوں کی صفائی کے نتیجے میں مجموعی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں ، قبض کی شکایت میں بھی آرام ملتا ہے ۔

کالی مرچ

کالی مرچ کے استعمال سے قوت مدافعت بڑھتی ہے

انسانی صحت  مضبوط قوت مدافعت پر انحصار کرتی ہے اور کالی مرچ اس کے لیے بہترین آپشن ہے ، وٹامن سی ، اے اور کے کی موجودگی قوت مدافعت بڑھاتی ہے۔

Advertisement

اس میں موجود تھائمن، پیری آکزائن، ریبوفلیون ، فالک ایسڈ، کوپر اور کیلشیم بھی صحت کے لیے نہایت مفید ہیں۔

صرف یہی نہیں بلکہ کالی مرچ کا استعمال حاملہ خواتین کے لیے بھی موزوں ہے ۔

کالی مرچ  کھاؤ، موٹاپا بھگاؤ

کالی مرچ کے استعمال سے وزن میں کمی لانے میں مدد ملتی ہے ، اگر آپ وزن کم کرنے کے خواہشمند ہیں تو اپنے کھانوں میں اس کا استعمال روزانہ کی بنیاد پر لازمی کریں ، ایک چٹکی یا حسب ذائقہ پسی ہوئی کالی مرچ اپنے مشروبات اور سبز چائے میں بھی ملا کر استعمال کی جاسکتی ہے، اس طریقے سے وزن کلو کے حساب سے کم ہوتا ہے ۔

کالی مرچ  کھانے سے کینسر کے خطرات کم ہوتے ہیں

Advertisement

غذائی ماہرین کے مطابق کالی مرچ کینسر کے خطرات کم کرنے میں معاون مصالحہ ہے ، پسی ہوئی کالی مرچ اور ہلدی دودھ میں ملا کر استعمال کی جا سکتی ہے ۔

ٹھنڈ لگ جانے اور وائرل انفیکشن کے دوران اس دودھ کے استعمال سے بیماری میں جلد آرام ملتا ہے ۔

کالی مرچ میں اینٹی آکسیڈنٹ ، وٹامن اے ، کیروٹنائیڈ اجزاء پائے جانے کے نتیجے میں اس کے استعمال سے کینسر سے بچا جا سکتا ہے ۔

کالی مرچ میں پوشیدہ ہے جلدی بیماریوں کا علاج

جلدی کی متعدد بیماریوں کے علاج کے لیے کالی مرچ نہایت مفید ثابت ہوتی ہے ، کالی مرچ کے استعمال سے رنگ صاف شفاف رہتا ہے اور جلد پر بننے والے داغ دھبوں ( فریکل) ، سورج کی شعاؤں سے جھلس جانے والی جلد میں بھی آرام ملتا ہے۔

Advertisement

 کالی مرچ تمباکو نوشی ترک کرنے میں مددگار

ایک سائنسی تحقیق کے مطابق نکوٹین استعمال کرنے والے کالی مرچ کے تیل کی مہک کو سونگھتے ہیں تو تمباکو نوشی کے لیے ان کی خواہش میں کمی آتی ہے۔

 جلدی نگہداشت کے لئے فائدہ مند

کالی مرچ جراثیم کش اور اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہے جو شفاف جلد کے حصول میں مدد دیتی ہے۔ کالی مرچ خون کی گردش کو قدرتی طور پر بڑھا دیتی ہے اور اپنی حرارت سے جلد میں مساموں کو کھول کر ان کی صفائی کرتی ہے۔

Advertisement

کپڑوں کے رنگ کو محفوظ  کرنے میں بھی مددگار

 آپ کی پسندیدہ شوخ رنگ قمیض کا رنگ مدھم ہوگیا ہے؟ اگر ہاں تو اگلی بار کپڑے دھوتے ہوئے ایک چائے کا چمچ کالی مرچیں واشنگ مشین میں ڈالے گئے کپڑوں پر چھڑک دیں، جس کے بعد مشین کو چلائیں۔ یہ رنگوں کو برقرار رکھے گی۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انڈونیشیا میں شادی کے 12 دن بعد دولہے پر ہوا چونکا دینے والا انکشاف
چلی میں دنیا کی سب سے بلند ترین فلکیاتی رسد گاہ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا
سائنسدان نے پہلی باربلیک ہول کے اندر کے مناظر پیش کر دیئے
چین نے خلائی بستی کا خاکہ پیش کردیا
چین میں کان کو منفرد انداز دینے کا رجحان اپنے عروج پر
ان جاپانی رائس بال کی وجہ شہرت جان کرآپ کے ہوش اڑ جائیں گے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر