Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ حکومت نے ریسکیو 1122 کے ساتھ فائر بریگیڈ سروس کو منسلک کردیا

Now Reading:

سندھ حکومت نے ریسکیو 1122 کے ساتھ فائر بریگیڈ سروس کو منسلک کردیا
انٹرنیشنل ڈفینس ایگزیبیشن اینڈ سیمینار

شہریوں کی سہولت اور مدد کے لئے سندھ حکومت کی جانب سے ریسکیو 1122 کے ساتھ فائر بریگیڈ سروس کو منسلک کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ریسکیو 1122 اور فائر بریگیڈ سروس کو منسلک کردیا ہے جس کی مدد سے کسی بھی ناگہانی صورتحال میں ایمبولینس سروس کے ساتھ ساتھ فائیر بریگیڈ کو بھی طلب کیا جاسکے گا۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کے مطابق اس سہولت کا آغاز تجرباتی بنیادوں پر کیا جارہا ہے جس میں شہریوں کو ایک فون کال پر ریسکیو کی تمام سہولتیں میسر ہونگی۔

انہوں نے بتایا کہ تجربہ کامیاب ہونے کی صورت میں اس سہولت کو مستقل کردیا جائیگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں اس سروس کے ساتھ پولیس 15 مددگار کو بھی منسلک کردیا جائیگا۔

Advertisement

خیال رہے کہ دو ہفتے قبل وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میڈیکل ایمرجنسی کے ساتھ فائر ایمرجنسی کو منسلک کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چنگاری نے 2 کروڑ سے زائد کی گندم جلا کر راکھ کر دی
یونیورسٹی آف سرگودھا کا فٹ بال گراؤنڈ میدان جنگ میں بدل گیا
ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نائب وزیراعظم مقرر
مصری شاہ میں سب انسپکٹر کا قتل، وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا
معروف پاکستانی سیاستدان انتقال کرگئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر

عدالت کا پی ٹی آئی کی 5 مخصوص نشستوں کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے کا حکم

Now Reading:

عدالت کا پی ٹی آئی کی 5 مخصوص نشستوں کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے کا حکم
لاہور ہائی کورٹ، الیکشن کمیشن

پنجاب میں انتخابات کی تاریخ، الیکشن کمیشن کو رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت

لاہورہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ میں پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کی پانچ مخصوص نشستوں پرنوٹیفکیش نہ کرنے کے خلاف درخواستوں پرسماعت ہوئی۔

علی ظفر ایڈووکیٹ نے عدالت سے کہا کہ الیکشن لا کے تحت خالی مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی کی خواتین ہی منتخب ہوسکتی ہیں۔ ان سیٹوں پر پی ٹی آئی کی خواتین کی تعیناتی نہیں کی جا رہی۔

پی ٹی آئی کے وکیل نے دلائل دیے کہ عدالت الیکشن کمیشن کو ممبران پنجاب اسمبلی کی تقریروں کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کو حکم دے۔

عدالت میں درخواستوں پروفاقی اور پنجاب حکومت نے جواب داخل کرایا جس میں کہا گیا کہ  درخواستیں قابل سماعت نہیں ہیں۔

Advertisement

بیرسٹرعلی ظفر نے دلائل دیے کہ الیکشن کمیشن نے کہا کہ 20 سیٹیں خالی ہوئی ہیں. اس لیے پارٹیوں کی کل نشستیں بھی بدلی ہیں۔ الیکشن کمیشن کا یہ مؤقف قانون کے مطابق نہیں ہے۔

وکیل پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ منحرف ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کے بعد الیکشن کمیشن ان نشستوں پر نوٹیفکیشن جاری کرنے کا پابند ہے۔ جنرل سیٹ کے تناسب سے خواتین اور اقلیتی ارکان کا اس کی جماعت کی دی گئی فہرست کے مطابق نوٹیفکیشن کیا جاتا ہے۔ سیاسی جماعتوں کی جانب سے دی گئی فہرست بدل نہیں سکتی۔

عدالت نے اٹارنی جنرل آف پاکستان اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوے معاونت کے لیے طلب کیا تھا۔

حکومت پنجاب اورالیکشن کمیشن کے وکیل نے درخواستوں کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض کیا تھا۔

جسٹس شاہد وحید نے پی ٹی آئی کی ایم پی اے زینب عمیر کی درخواستوں پر سماعت کی۔

درخواست گزاروں کی طرف سے علی ظفراورالیکشن کمیشن کی جانب سے حارث عظمت اون لیگ کی طرف سے خالد اسحاق ایڈووکیٹس پیش ہوئے جبکہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شہزاد شوکت پیش عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چنگاری نے 2 کروڑ سے زائد کی گندم جلا کر راکھ کر دی
یونیورسٹی آف سرگودھا کا فٹ بال گراؤنڈ میدان جنگ میں بدل گیا
ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نائب وزیراعظم مقرر
مصری شاہ میں سب انسپکٹر کا قتل، وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا
معروف پاکستانی سیاستدان انتقال کرگئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر