Advertisement
Advertisement
Advertisement

کسی سابق وزیراعظم کو اتنی سیکیورٹی نہیں دی گئی جو عمران خان کو دی جا رہی ہے، شاہد خاقان عباسی

Now Reading:

کسی سابق وزیراعظم کو اتنی سیکیورٹی نہیں دی گئی جو عمران خان کو دی جا رہی ہے، شاہد خاقان عباسی
شاہد خاقان عباسی

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ دوسرے سابق وزیراعظم کو اتنی سیکیورٹی نہیں دی گئی جتنی عمران خان کو دی جا رہی ہے۔

احتساب عدالت کے باہر شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو اگر سیکیورٹی تھرٹ آیا ہے تو حکومت مقابلہ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ وہ صدر جو رات کے اندھیروں میں بلوں پر دستخط کرتا تھا اب اسے قانون میں نقائص نظر آتے ہیں اور کل جو بل واپس بھیجا وہ صدر کے مطابق انصاف کے تقاضوں پر پورا نہیں اترتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کا صدر جب ایک پارٹی کا کارکن بن جائے گا تو ملک کیسے چلے گا۔

ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ پوری پارلیمان کا منظور شدہ بل درست نظر نہ آنا سمجھ سے بالاتر ہے جبکہ صدر کو کہنا چاہیے کہ نیب نے ملک کی تباہی کے سوا کچھ نہیں دیا ہے۔

Advertisement

انہوں نے سوال کیا کہ صدر نے  چیئرمین  نیب کو بلا کر کبھی پوچھا کہ کیا کیس بنائے گئے جبکہ یہ ادارہ سیاسی توڑ پھوڑ کےلیے استعمال ہوا ہے اور اس کا ہر کیس  جھوٹا ہوتاہے۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ صدر سے گزارش نے کہ پی ٹی آئی کی ٹوپی اتاریں، نیب سے ریکارڈ منگوا لیں اور دیکھیں کہ ادارے نے چار سالوں میں کیا کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نیب کے ادارے کو بند ہونا چاہیے نیب نے ملک کے نظام کی تباہی کے علاوہ کچھ نہیں کیا ہے۔

اس موقع پر انہوں نے نے بتایا کہ لوڈشیڈنگ میں بہت حد تک کمی آئی ہے اور تیل کی خرید سے متعلق  معاملے کو بھی دیکھ رہے ہیں۔

اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس وقت مسئلہ یہ ہے کہ نا ایل این جی خریدیں گئی نا کوئلہ خریدا گیا اور یہ تمام چیزیں اب مہنگی ہوتی جا رہے ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر